کراچی:

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت گذشتہ ہفتے کے اختتام پر 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے، جن کے مطابق 14 فروری کو ختم ہونے والے پفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 11 ارب 20 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ 

مرکزی بینک کے مطابق گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 74 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، یوں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر  کی مالیت 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تھی۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاکھ ڈالر کی زرمبادلہ کے

پڑھیں:

پاکستان سے انخلاء، غیر قانونی افغانیوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی

سٹی42: غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ء تیزی سے جاری، مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی ، حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے، 10 اپریل کو 7ہزار 782 سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا ، مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار 845 تک پہنچ چکی ہے۔

گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ، حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے ،کہ غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی، حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے

متعلقہ مضامین

  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
  • اقوام متحدہ کی انسانی امداد کے ادارے کا پاکستان سمیت 60 سے زائد ممالک میں عملے میں 20فیصد کمی کا اعلان
  • سونے کے نرخ میں تاریخ ساز اضافہ، قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
  • سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، ایک ہی دن میں مزید 10ہزار روپے مہنگا
  • نیویارک میں 311سال پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت
  • پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
  • پاکستان سے انخلاء، غیر قانونی افغانیوں کی تعداد 9 لاکھ 28 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • وقف املاک بل منظور؛ مکیش امبانی کا اربوں ڈالر مالیت کا بنگلا بھی خالی کرایا جائے گا؟