26 نومبر احتجاج میں گرفتار تحریک انصاف کے 120 کارکنان کی رہائی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانتیں منظور کر کے ملزمان کو آئندہ جرم نہ کرنے کا بیان حلفی تھانوں میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔
درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل علی بخاری ، بابر اعوان اور مرتضی طوری ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت درخواستوں منظور کر لیں اور تمام ورکرز کو فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار پی ٹی آئی ورکرز متعلقہ پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرائیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔
عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی ورکرز
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 86 ورکرز کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت کی جانب سے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے ناجائز اسلحہ کیس میں 6 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔ عدالت نے 5 ہزار کے مچلکوں کی عوض ضماتیں منظور کیں۔
مزید پڑھیں: 26نومبر احتجاج؛ 2پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت خارج، 86ورکرز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
پی ٹی آئی ورکرز پر 26 نومبر احتجاج کے باعث تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔