پولیس پر حملہ، مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور متعدد افراد گرفتار، 4روزہ ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پولیس پر حملہ، مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور متعدد افراد گرفتار، 4روزہ ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان اور دیگر ملزمان کیخلاف سرکاری عملے پر حملے اور فائرنگ کے کیس میں 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان سمیت متعدد افراد کیخلاف شہزاد ٹاون تھانے میں مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
متن کے مطابق خواتین اور مردوں نے سی ڈی اے کی گاڑیاں توڑیں، پولیس اہلکاروں سے اینٹی رائٹ کٹس بھی چھینی گئیں، ام حسان سمیت متعدد افراد نے سی ڈی اے عملے پر فائرنگ کی۔مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ دو گولیاں سرکاری گاڑیوں کو جاکر لگیں، ام حسان سمیت 9خواتین کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں 8مرد بھی شامل ہیں، ایک پستول بھی برآمد کرلیا۔پولیس نے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان سمیت دیگر ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا، جن میں 6 خواتین اور 7 مرد شامل ہیں، عدالت نے تمام ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، اس موقع پر دلائل دیتے ہوئے وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان کو مسجد سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے کیا چیز برآمد کرنی ہے؟۔
ام حسان نے کہا کہ مسجد کا تنازعہ چل رہا تھا، انتظامیہ سے مذاکرات کیلئے گئے تو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کہا کہ سی ڈی اے کی جانب سے مدرسہ کیلئے مختص پلاٹ پر تعمیرات جاری تھیں، ملزمان نے حملہ کیا اور تعمیراتی سامان اٹھا کر لے گئے، ملزمان سے ریکوری کرنی ہے، 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔جج طاہر عباس سپرا نے پوچھا کہ جب ملزمان موقع سے گرفتار ہوئے تو کیا ریکوری کرنی ہے؟۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کے دیگر شریک ساتھیوں کو بھی گرفتار کرنا ہے، جج نے کہا کہ ام حسان پہلے بھی آپ 4 کیسز میں اشتہاری ہیں۔ جس پر وکیل ام حسان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کیسز کا ابھی معلوم ہوا، عدالت میں پیش ہوجائیں گے۔جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ مساجد، چرچ، مندر اور امام بارگاہوں پر لڑائیاں کیوں ہوتی ہیں؟، ہم عبادت گاہوں پر لڑنا کب چھوڑیں گے؟۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ام حسان سمیت متعدد افراد نے کہا کہ
پڑھیں:
نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
اسلام آباد تھانہ کورال اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے بیان کے مطابق شہری کو نوکری کا جھانسہ دیکر لاہور سے اسلام آباد لاکر قتل کرنے والے ملزمان محمد طاہر شفیق، محمد یوسف، امجد صدیق اور محمد عتیق کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
ملزمان نے 19 فروری 2025کو تھانہ کورال کی حدود میں مقتول کو قتل کر دیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز آسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔
پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد محمد شعیب خان نے کہا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Islamabad Police murder پولیس قتل ملزمان گرفتار