Express News:
2025-04-13@15:25:44 GMT

زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر سستا ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کراچی:

آئی ایم ایف سے اگلے ہفتے 1ارب ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 50کروڑ ڈالر ملنے کی توقعات کے علاوہ آئی ایم ایف سے چھ ماہ کے کلائمیٹ چینج فنانسنگ سے متعلق پروگرام حاصل ہونے کی امید کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ 

معیشت میں زرمبادلہ کی طلب برقرار رہنے، درآمدی اور بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ برقرار رہنے کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں کاروبارکے بیشتر دورانیے کے دوران ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر 21 پیسے کی کمی سے 279 روپے 26 پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔ 

بعدازاں سپلائی بہتر ہوتے ہی غیرملکی کمپنیوں اوردرآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03 پیسے کے اضافے سے 279روپے 50 پیسے کی سطح پر بھی آگئی۔ 

 کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 279 روپے 46 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 04 پیسے کی کمی سے 281 روپے 08 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پیسے کی سطح پر ڈالر کی

پڑھیں:

ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025کے لیے ہوگا
صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا
پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا، نرخوں میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی وفاقی حکومت کی اضافی سبسڈی کے ذریعے کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا۔اس سے قبل، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1روپے 71پیسے فی یونٹ سستی ،نوٹیفکیشن جاری
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں کمی
  • بجلی کی قمیت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا
  • ملک بھر کیلئے بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
  • انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گیس کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، کمپنیوں نے درخواست جمع کرادی
  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں بڑا اضافہ
  • ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ