عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی.جنیداکبرخان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنماﺅں نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام نے ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی راہنماﺅں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی خیبرپختنوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا کہ آج ہمیں پھر عمران خان سے ملاقات نہیں کرے دی گئی جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے.
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل عمران خان کو کوئی پیغام دینے نہیں بلکہ ان سے پیغام لینے آئے تھے انہوں نے کہا کہ انہیں ملاقات کی اجازت ملے یا نہ ملے لیکن جب بھی عمران خان انہیں بلائیں گے وہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے. انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ایک گرینڈ الائنس بننے جا رہا ہے اس سلسلہ میں تین میٹنگ بھی ہو چکی ہیں عید کے بعد ہمارا احتجاج ہوگا عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والوں میں شاندانہ گلزار، عاطف خان، عامر ڈوگر، صاحبزادہ حامد رضا، احمد خان بھچر اور دیگر راہنما شامل تھے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان سے ملاقات اڈیالہ جیل
پڑھیں:
عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن کورٹ میں پیشی، اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی 15 اپریل کو سیشن عدالت طلبی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اقدام قتل، جعلی رسیدوں اور دیگر مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے دائر درخواستوں پر 15 اپریل کو سیشن عدالت میں سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی مانگ لی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سیکورٹی کے لیے خط لکھ دیا گیا ہے، خط میں بانی پی ٹی آئی کی سیکورٹی کے لیے اڈیالہ جیل حکام نے خصوصی گارڈز مانگ لیے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 15 اپریل کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، بانی پی ٹی آئی کی اقدام قتل، جعلی رسیدوں و دیگر کیسز میں ضمانتوں کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔
Post Views: 4