Islam Times:
2025-04-15@06:46:08 GMT

سعودی ولی عہد کی مصر اور اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

سعودی ولی عہد کی مصر اور اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت

مصری میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سعودی ولی عہد سے ملنے ریاض روانہ ہو رہے ہیں، جہاں سعودی ولی عہد سے غزہ میں پیشرفت پر بات چیت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مصر اور اردن کے سربراہان کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔ ریاض سے سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی ولی عہد کل مصر اور اردن کے سربراہان سے ریاض میں ملاقات کریں گے۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں اسرائیل فلسطین تنازع کی پیشرفت پر بات چیت ہوگی، مصر میں 4 مارچ کو ہونے والے ہنگامی عرب اجلاس سے متعلق بھی بات ہوگی۔ مصری میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سعودی ولی عہد سے ملنے ریاض روانہ ہو رہے ہیں، جہاں سعودی ولی عہد سے غزہ میں پیشرفت پر بات چیت کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سعودی ولی عہد سے کے مطابق

پڑھیں:

امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان توانائی اور سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی میں تعاون پر مبنی ایک اہم معاہدے پر جلد دستخط ہونے جا رہے ہیں۔ ان کے بقول یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی ایک اسٹریٹجک پیش رفت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات

امریکی وزیر تونائی کرس رائٹ نے سعودی وژن اور اصلاحاتی اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے، اور ہمیں مستقبل میں اس شراکت سے بڑی توقعات ہیں۔

یہ اقدام امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو توانائی اور ماحولیات جیسے اہم شعبوں میں مزید وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

گزشتہ روز وزیر توانائی سعودی عرب شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے امریکی وزیر توانائی اور ان کے وفد کا کنگ عبداللہ پیٹرولیم اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر میں خیرمقدم کیا۔

ملاقات میں توانائی کی پالیسی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیدار ٹرانسپورٹ جیسے موضوعات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ مشترکہ تحقیق اور تجربات کے تبادلے پر بھی بات چیت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

یہ معاہدہ سعودی عرب میں پُرامن نیوکلیئر انرجی کی صنعت کو مقامی بنانے کے عزم کی عملی شکل ہوگا، جو کہ عالمی توانائی کے منظرنامے میں سعودی کردار کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا دوطرفہ تعلقات سعودی عرب صنعت نیوکلیئر انرجی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم این اے عبدالمجید خان نیازی سے ملاقات، مرکزی کنونشن کی دعوت 
  • سید عباس عراقچی نے سعودی وزیر خارجہ کو مسقط مذاکرات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا
  • اگر امریکی وفد کی تقریب کا دعوت نامہ ملتا تو ضرور جاتا، چیئر مین پی ٹی آئی
  • امریکی وفد سے ملاقات نہ کرنے پر پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کی بیرسٹر گوہر پر تنقید
  • سعودی عرب ، امریکا کی ایٹمی توانائی کے معاہدے پر دستخط کے لیے بات چیت
  • سعودی عرب اور امریکا کے مابین بڑی پیشرفت، سعودی-امریکی نیوکلیئر معاہدہ جلد متوقع
  • ریاض اور امریکہ کے درمیان نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے پر بات چیت جاری
  • امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری
  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • سعودی دارالحکومت ریاض اور مضافات میں ریت کا طوفان‘حدنگاہ انتہائی کم