آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف سلو اوور ریٹ پر پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے میچ فیس کے پانچ فیصد جرمانے کی سزا پاکستانی ٹیم کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروانے پر سنائی گئی ۔
آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.

22 کے مطابق، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں اوور مکمل کرنے میں ناکام رہتی ہے تو اسے ہر اوور کی کمی پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
 محمد رضوان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانے کو قبول کر لیا، جس کے باعث باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔
 میچ میں آن فیلڈ امپائرز رچرڈ کیٹل بورو اور شرف الدولا، تیسرے امپائر جوئل ولسن اور چوتھے امپائر ایلکس وارف نے پاکستان کے خلاف یہ چارج عائد کیا تھا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میچ فیس

پڑھیں:

مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے لیےمارچ میں سالانہ بنیادوں پر 38فیصداورماہانہ بنیادوں پرپاکستانی برآمدات ایک فیصد گرگئیں جس کے بعد پاکستان کی گذشتہ ماہ افغانستان کےلیےرواں مالی سال کی سب سےکم برآمدات رہیں تاہم رواں مالی سال کے پہلےنو ماہ کےدوران افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں تینتیس فیصد کا اضافہ ہوا۔حکومتی ذرائع کےمطابق فروری 2025 کےمقابلے مارچ میں افغانستان کے لیے برآمدات میں ایک فیصد اورمارچ 2024 کے مقابلے مارچ 2025 میں افغانستان کےلیےپاکستانی برآمدات میں38فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی-ذرائع کا کہنا ہےکہ گذشتہ ماہ افغانستان کےلیے پاکستانی برآمدات کاحجم 7کروڑ 22لاکھ ڈالرز رہاجو فروری2025میں 7کروڑ 30لاکھ ڈالرز اور مارچ 2024میں 11کروڑ70لاکھ ڈالرزتھا- ذرائع کےمطابق جولائی 2024 سے لیکر جنوری 2025 کےدوران افغانستان کے لیےچینی کی غیر معمولی برآمدات کے باعث رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مجموعی طور پرافغانستان کے لیے برآمدات میں اضافہ ہوا-

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ
  • پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ٹرافی کس ٹیم نے اپنے نام کیں؟جانئے
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کتنا جرمانہ ہو سکتا ہے؟جانیں
  • پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
  • پی ایس ایل جیتنے کیلئے پہلا قدم کل کا میچ ہے، ڈیوڈ وارنر
  • 13سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمرقید، 12 لاکھ جرمانے کی سزا
  • خاتون بینک منیجر کو ہراساں کرنے کا الزام، انٹرن کو 5لاکھ روپے جرمانہ
  • 13 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم قاری کو عمر قید، 12 لاکھ جرمانے کی سزا
  • پنجاب میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی، خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا
  • آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، میکسویل پر جرمانہ عائد