Jasarat News:
2025-04-15@07:53:34 GMT

کراچی: سعید آباد میں ڈمپر اور بس میں تصادم، 10  مسافر زخمی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کراچی: سعید آباد میں ڈمپر اور بس میں تصادم، 10  مسافر زخمی

کراچی: سعید آباد تھانے کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے حب ریور روڈ پر پر ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سعید آباد تھانے کے علاقے  حب ریور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم کے نتیجے میں خواتین اور ڈمپر ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم مسافر بس سڑک پر الٹ گئی جبکہ ڈمپر ڈرائیور اسٹیئرنگ میں پھنس گیا تھا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیورکی غلط سمت ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا جبکہ بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا اور بس ڈرائیور کی  تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈمپر اور مسافر بس

پڑھیں:

 ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

ویب ڈیسک: شیخوپورہ میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر چودھری سٹاپ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، واقعے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گلگت سے اسلام آباد جانیوالی بس برساتی نالے میں جاگری، 2 مسافر جاں بحق، 6 زخمی
  • کراچی میں کنٹینر مسافر کوچ پر گر پڑا، 10 افراد جاں بحق 
  • کرک : ٹرک اور کوچ میں خوفناک تصادم ، 10 افراد جاں بحق
  • ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
  • کرک: انڈس ہائی وے پر حادثے میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • کراچی: برف کے کارخانے میں گیس لیکیج سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  •  ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بچی سمیت دو افراد زخمی
  • کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
  • کراچی میں ڈمپرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 142 چالان، 27 گاڑیاں ضبط