بلوچستان کے چار اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بلوچستان کے چار اضلاع میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز، 4لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز
کوئٹہ (آئی پی ایس )بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم جمعرات سے شروع کر دی گئی ہے۔بلوچستان کے ہائی رسک اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کا آغاز کوئٹہ، چمن، پشین اور قلعہ عبد اللہ جیسے حساس اضلاع میں کیا گیا ہے، جہاں بچوں کو پولیو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام کے مطابق کوئٹہ بلاک میں شامل ان چار اضلاع کی 78 یونین کونسلز میں 27 فروری تک انسدادِ پولیو کی مہم جاری رہے گی۔ طبی ماہرین کے مطابق بلوچستان کے متعدد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی ابھی تک برقرار ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلوچستان کے اضلاع میں
پڑھیں:
پنجاب میں 48فیصد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، عظمی کاردار
پنجاب میں 48فیصد ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، عظمی کاردار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمی کاردار نے کہا ہے کہ صوبے میں 48فیصد ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔
لاہور میں بریفنگ کے دوران عظمی کاردار نے کہا کہ دنیا کے 99 فی صد ملکوں میں پولیو کا خاتمہ ہو چکا ہے،جلد ہی پاکستان اور افغانستان سے بھی ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحولیاتی آلودگی پولیو وائرس کیلئے سازگار ہے، زیادہ تر بچوں میں پولیو کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔وزیراعلی پنجاب کی فوکل پرسن نے مزید کہا کہ بچوں میں پولیو کا پتا وائرس کلچر ٹیسٹ سے لگایا جاتا ہے، پنجاب میں پولیو وائرس کی نگرانی کا نظام موثر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اس سال ایک اور پاکستان بھر میں 6 پولیو کیس رپورٹ ہوئے، ہمیں پولیو کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتنی ہے، والدین پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔عظمی کاردار نے یہ بھی کہا کہ لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، ملتان، فیصل آباد میں تسلسل سے پولیو وائرس پایا گیا، پنجاب میں 48 فی صد ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا۔