اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے، جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
جنید اکبر(فائل فوٹو)۔
تحریک انصاف خیبر پختونخوا (کے پی) کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ جیل والے ملاقات کرنے دیں یا نہ دیں، بانی پی ٹی آئی جب بلائیں گے ہم آئیں گے۔ اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ میں پیغام لے کر نہیں پیغام لینے آیا ہوں، شیر افضل مروت دوست ہے، میں نے اس کے بارے جو بات کی وہ بانی کو بھی بتاؤں گا۔ ملاقات کےلیے لوگ چاہتے ہی نہیں ہم ٹائم پر پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا گرینڈ الائنس بنانے میں کامیاب ہوں گے، ملاقاتیں جاری ہیں۔ اپوزیشن کے ساتھ مل کر عید کے بعد احتجاج کریں گے۔
صدر تحریک انصاف کے پی جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ تھپڑ مارنا انتہائی غلط بات ہے، اختلاف رائے ہر بندے کا حق ہے لیکن اس طرح کی چیزوں کی حمایت نہیں کرتے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جنید اکبر
پڑھیں:
پنجاب میں کل کاشتکار احتجاج کریں گے: لیاقت بلوچ
لیاقت بلوچ ---- فائل فوٹونائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانی کی تقسیم کا فارمولہ طے شدہ ہے۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت ایسی ترامیم لا رہی ہے جن سے دستور متنازع ہو جائے گا۔
نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ کوئی صوبہ کسی صوبے کا پانی چوری نہ کرے۔
رہنما جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا ہے کہ 15 اپریل کو پنجاب میں گندم کے بحران پر کاشت کار احتجاج کریں گے۔