وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ سیاستدانوں کے روپ میں سازش کر رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 26 فروری کو عہدے کا حلف اٹھایا، کہا جاتا ہے پہلے سال میں حکومتیں کام نہیں کر پاتیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے پہلے سال میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پہلے ہی سال میں ڈلیور کر کے دکھایا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایک فلیگ شپ پروگرام ستھرا پنجاب ہے، ستھرا پنجاب پروگرام نے بھی صوبے کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناقدین شاید حقائق سے بہت دور ہیں، ناقدین کو کہتی ہوں آئیں کارکردگی کا مقابلہ کرتے ہیں، پاکستان کو دوسرے صوبے پر حملہ کرنا یا گالی گلوچ نہیں چاہیے، آج مخالفین وزیراعلیٰ مریم نواز پر ذاتی حملے کرتے ہیں، گالی گلوچ وہ کرتے ہیں جن کی تربیت اچھی نہیں ہوتی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئیں وزیراعلیٰ مریم نواز کا خدمت اور کارکردگی میں مقابلہ کریں، ہماری حکومت کا یہ پہلا سال کامیابی اور خدمت کے ساتھ مکمل ہوا۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے نارووال جلسے کی کوئی تشہیر نہیں کی تھی، نارووال میں صرف سڑکوں کا افتتاح تھا جو جلسے کی شکل اختیار کر گیا، کہا جاتا تھا مسلم لیگ ن ختم ہو چکی ،عوام میں نہیں نکل سکتی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہمیں تمام شہروں اور دیہاتوں کی صفائی کا کام دیا، آج پنجاب کی 154 تحصیلوں میں سے 140 تحصیلوں کو آؤٹ سورس کر دیا، پنجاب کی 14 تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خود کام کر رہی ہے۔ ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صفائی سے ہماری اکانومی اور پنجاب کے عوام کو فائدہ ہو رہا ہے، ستھرا پنجاب کے تحت ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد نوکریاں ملنی تھیں، اب تک 91 ہزار سے زائد لوگوں کو نوکریاں دی جا چکی ہیں۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ

اپنے گھر کے خواب کی سچی تعبیر،  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔ ”اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام“ کے تحت مختصر مدت میں 1562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔وزیر اعلی کے ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی، پروگرام کی شفافیت کا ثبوت دیا۔ 21ہزار797سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہی۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو26ارب 97 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کردیا گیا ہے۔ اس موقع پو وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ  قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔  ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔  ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔   ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔  ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں1 ہزار 5 سو 62 گھروں کی تکمیل کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن)نوازشریف کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور صرف ایک شہر نہیں بلکہ زندہ تاریخ کا میوزیم ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز
  • عظمی بخاری نے آفرین خان کو معاف کر دیا
  • بیساکھی کے تہوار پر سکھ بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز
  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • پانی کا مسئلہ تقریروں سے حل ہو گا نہ جلسے جلوس سے: عظمیٰ بخاری