Nawaiwaqt:
2025-04-13@19:18:13 GMT

رحیم یار خان:بس اور رکشے کی خوفناک ٹکر،4افراد جاں بحق ،7زخمی

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

رحیم یار خان:بس اور رکشے کی خوفناک ٹکر،4افراد جاں بحق ،7زخمی

رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس   رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق  رحیم یار خان کی تحصیل خانپور کے علاقے ظاہر پیر میں قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،حادثہ کے بعد مسافر بس روڈ سے نیچے اتر گئی، حادثے میں 4 مسافر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا  ۔واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) پولیس کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں کہ اس مشتبہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ جب یہ حملہ کیا گیا، اس وقت شمالی جرمنی کے بندرگاہی شہر اور سٹی اسٹیٹ ہیمبرگ کے اس عجائب گھر میں ایک ہزار سے زائد شائقین موجود تھے، جن کو ریسکیو کارکنوں نے فوری طور پر وہاں سے نکال لیا۔

ہیمبرگ فائر بریگیڈ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ میوزیم اس شہر میں سیاحوں کی سب سے زیادہ دلچسپی کے حامل مقامات میں سے ایک ہے، جہاں تاحال نامعلوم حالات میں ہفتہ 12 اپریل کی شام آنسو گیس چھوڑ دی گئی تھی۔

ہیمبرگ فائر ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق، ''میوزیم میں موجود شائقین میں سے درجنوں کو آنکھوں میں شدید جلن اور سانس لینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

(جاری ہے)

جب فائر بریگیڈ کے کارکن موقع پر پہنچے، تو انہیں یہ طے کرنے میں دیر نہ لگی کہ کہیں سے آنسو گیس خارج ہو رہی تھی۔ اس پر وہاں موجود ایک ہزار سے زائد مہمانوں کو ایمرجنسی میں اس عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

‘‘ چھیالیس افراد زخمی

ہیمبرگ فائر ڈیپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق ریسکیو کارکنوں نے موقع پر ہی 46 ایسے افراد کو فوری طبی امداد مہیا کی، جو اس مشتبہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔ ایک شخص کو علاج کے لیے ایک قریبی ہسپتال پہنچانا پڑ گیا۔

اس واقعے کے تقریباﹰ آدھ گھنٹے بعد ریسکیو کارکنوں نے میوزیم سے نکالے گئے مہانوں کو دوبارہ اس عجائب گھر میں جانے کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل اس عمارت کی بہت سی کھڑکیاں اور دروازے کھول کر وہاں آنسو گیس کی موجودگی کے اثرات کا ازالہ کر دیا گیا تھا۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ پولیس ابھی تک یہ طے کرنے کی کوشش میں ہے کہ اس مشتبہ حملے کا ذمے دار کون ہے۔ پولیس حکام کو بعد ازاں موقع سے آنسو گیس کا ایک استعمال شدہ شیل بھی ملا۔

منی ایچر ونڈرلینڈ میوزیم

ہیمبرگ کے منی ایچر ونڈرلینڈ میوزیم کو دنیا میں ماڈل ریلوے کا سب سے بڑا عجائب گھر قرار دیا جاتا ہے۔

وہاں نمائش کے لیے رکھا گیا ماڈل ریلوے نیٹ ورک 1600 مربع میٹر (17,222 مربع فٹ) سے زیادہ رقبے پر پھیلا ہوا اور تقریباﹰ 17,000 میٹر (10.5 میل) طویل ہے۔

شہر کے عین وسط میں واقع اس میوزیم کا قیام 2001ء میں گیرٹ اور فریڈرک براؤن نامی دو بھائیوں کی طرف سے نجی طور پر عمل میں لایا گیا تھا۔

گزشتہ برس اس میوزیم کی دنیا بھر سے آنے والے 1.6 ملین مہمانوں نے سیر کی تھی۔

ادارت: امتیاز احمد

متعلقہ مضامین

  • کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
  • پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
  • رحیم یار خان: ڈاکوؤں کی سہولت کاری پر کچے کے تھانوں کے ایس ایچ اوز برطرف
  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی
  • ملائشیا میں خوفناک آتشزدگی: 5 پاکستانی کیسے پوری ملائشین قوم کے ہیرو بنے
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • چیچہ وطنی،قومی شاہراہ پر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق