انسداد منشیات کیلیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے لیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسی الخطیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطر میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ انسداد منشیات کے سلسلے میں باہمی اشتراک کار بڑھانے پربھی اتفاق کیا گیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قطر سے انتہائی قریبی تعلقات ہیں۔ جلد قطر کا دورہ کرکے ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔ انسداد منشیات کے حوالے سے خلیجی ممالک کی کانفرنس اپریل میں اسلام آباد میں ہوگی۔ اس کانفرنس میں قطر کے انسداد منشیات ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ انسداد منشیات کے سلسلے میں دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں۔
قطر کے سفیر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو قطر کے دورے کی دعوت دی۔ قطری سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک ہے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انسداد منشیات کے محسن نقوی قطر کے
پڑھیں:
سینئر ترین سیاستدان چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں اپنا مقام ہے؛ محسن نقوی
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے ۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے نومنتخب سینئر نائب صدر چودھری سالک حسین اور جنرل سیکرٹری چودھری شافع حسین کو بھی مبارک باد دی۔ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین اور دیگر نومنتخب پارٹی عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کی سیاسی خدمات کو سراہا، کہا کہ سینئر ترین سیاستدان چودھری شجاعت حسین کا سیاست میں اپنا مقام ہے۔