اداکارہ صبا قمر نے کراچی میں رہنے کو مشکل قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں کراچی میں طویل عرصے تک رہنے کے اپنے تجربات پر کھل کر بات کرتے ہوئے اپنی مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
صبا قمر نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’’کراچی میں رہنے کا، دو دن کا، ایک ہفتے کا مذاق ٹھیک ہے، لیکن تین ماہ کا مذاق ٹھیک نہیں ہے‘‘۔
’اداکارہ نے شہر کے موسم اور آلودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’’بال اتر چکے ہیں، جلد خراب ہوگئی ہے، میں بھنگن لگ رہی ہوں۔‘‘
ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مداحوں کے درمیان کراچی کے موسم، آلودگی اور طرزِ زندگی کے چیلنجز پر بحث چھڑ گئی ہے۔
صبا قمر کے الفاظ نے کراچی کے رہائشیوں کو اپنی بات محسوس کرائی، کیونکہ شہر کی گرمی، نمی اور آلودگی اکثر لوگوں کی صحت اور جلد پر منفی اثرات ڈالتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کا ماحول ان کی جلد اور بالوں پر بہت بھاری پڑا ہے، اور وہ اس سے تنگ آچکی ہیں۔
صبا نے اپنی بات کو مزاحیہ رنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ گھر واپس پہنچیں تو گھر والوں نے انھیں پہنچانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’بہن تم کون ہو؟‘‘
اداکارہ کے اس بیان پر مداحوں نے مختلف آرا دی ہیں۔ کچھ صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا موسم واقعی مشکل ہے، جبکہ کچھ نے ان کے الفاظ کو مبالغہ آرائی قرار دیا۔
ایک صارف نے لکھا، ’’صبا قمر نے بالکل درست کہا ہے، کراچی کا موسم جلد اور بالوں کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔‘‘ جبکہ دوسرے نے کہا، ’’یہ صرف ایک اداکارہ کا ڈرامہ ہے، کراچی میں لاکھوں لوگ رہتے ہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔‘‘
صبا قمر کا یہ بیان نہ صرف کراچی کے ماحولیاتی مسائل کی طرف توجہ دلانے کا باعث بنا، بلکہ ان کی صاف گوئی اور مزاحیہ انداز نے فینز کو ایک بار پھر ان کا مداح بنادیا۔ انہوں نے اپنے تجربات کو بے تکلفی سے شیئر کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ نہ صرف ایک بہترین اداکارہ ہیں، بلکہ ایک سچی اور کھری شخصیت بھی رکھتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی میں کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
اپنا گھر بنانے کے لئے قرضہ ، بڑی مشکل آسان ہوگئی
لاہور (نیوز ڈیسک) اپنا گھر بنانے کے لئے قرضے کے حصول میں اہم پیش رفت سامنے آئی، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لون کا پروسس مزید تیز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کے تحت مختصرترین مدت میں گھر بننے کا ریکارڈ قائم ہوا، کوئی حکومت 5سال میں اتنےگھر نہیں بناسکی جتنے 5ماہ میں بن گئے۔
5 ماہ میں 28 ہزار 219 گھرانوں کو 30 ارب کے بلاسود قرضے مل گئے، اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔
مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لون کا پروسس مزیدتیز کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے گھروں کی تعمیر کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کرنے کا حکم دے دیا۔
اجلاس میں عوام کی دلچسپی کے پیش نظر دوسرا کمرشل بینک شامل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
منصوبے کے تحت 23 ہزار 500 سے زائد گھر تکمیل کےآخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ پروگرام کے تحت لون کی تقسیم کےعمل میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں ، بے گھر افراد کواپنی چھت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
مزیدپڑھیں:آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں