پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی و فراہمی آب کا نیانظام لانے کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلی مریم نواز نے سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا پلان طلب کرلیا، منصوبے کے مطابق سیوریج، واٹر ڈرینج، بارش کے پانی کے نکاس، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار شہروں میں سیوریج بائی پاس اور ڈسپوزل سٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بارش کے پانی کے فوری نکاس کے لیے سٹوریج ٹینک بھی بنائے جائیں گے ، واٹر سٹوریج ٹینک سے ذخیرہ شدہ پانی کو آبپاشی اوردیگر مقاصد کیلئے استعمال کیاجائے گا۔

اجلاس کے دوران شہروں میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی پائپ لائن مناسب فاصلے پر بچھانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ صاف پانی کو گندے پانی کی ملاوٹ سے پاک رکھنے کے لیے فراہمی آب کی لائنوں کو سیوریج لائن سے مناسب فاصلے پر متوازی بچھایا جائے گا، ہر صوبائی حلقے میں 30،30کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کی جائے گی۔

اجلاس میں پنجاب میں ماڈل ویلیج بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے ماڈل ویلیجز بنانے کی بھی منظوری دے دی ، مریم نواز نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پرعملدر آمد کے لیے فوری اقدامات کا بھی حکم دے دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پروگرام سے صوبے کے 15 کروڑ عوام مستفید ہوں گے، سیوریج کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے ہر شہر میں مسائل کا سامنا ہے، سیوریج کا دیرپا اورمحفوظ نظام بنانے سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ سے محفوظ رہیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز کے لیے

پڑھیں:

بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ڈپلومیسی فورم 2025 کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کانفرنس میں دنیا بھر سے عالمی رہنما، سفارت کار اور مندوبین شریک ہوئے جنہوں نے تقریر کے بعد مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔

مندوبین نے وزیراعلی مریم نواز کے خواتین اور بچوں کی تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کے لئے اقدامات کو مثالی قرار دے دیا۔ مندوبین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کو سراہا اور ان کی تقریر کو انتہائی متاثر کن قرار دیا۔

مندوبین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وژن اور پالیسیز سے بڑی تبدیلی آئے گی، آپ کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بعض مندوبین نے وزیراعلی مریم نواز کو اپنی تجاویز بھجوانے کی بھی درخواست کی۔

وزیراعلی مریم نواز کی مندوبین سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تجاویز خواتین اور بچوں کی بہتری کی عالمی تحریک کے حوالے سے بڑا سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کانوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی اے آئی یونیورسٹی بنا رہے ہیں، مریم نواز
  • بین الاقوامی کانفرنس میں مریم نواز مرکز نگاہ بن گئیں، عالمی شخصیات کی ملاقات
  • مریم نواز کا لاہور میں پہلا نوازشریف انٹرنیٹ سٹی بنانے کا اعلان
  • غربت کا خاتمہ اولین ترجیح، آئی ٹی کے فروغ پر توجہ دی جارہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • ترکیہ؛ مریم نواز کی ڈپلومیسی فورم میں شرکت، پنجاب میں تعلیمی اقدامات اجاگر کریں گی
  • کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار قرض کی درخواستیں منظور
  • عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط تھا، اسد عمر کی عمران خان پر سخت تنقید