نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: نیب اور نجی اداروں کے درمیان مفاہمت کے 6 سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے، قائم مقام چیئرمین نیب سہیل ناصر کی موجودگی میں معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق معاہدوں کے مطابق نجی تعلیمی و طبی اداروں کی طرف سے نیب ملازمین کو رعائیتی پیکجز پر سہولیات ہوں گی۔
سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے وژن کے تحت مختلف اداروں سے مفاہمتی سمجھوں کا عمل جاری ہے، باہمی سمجھوتوں سے کارکردگی کا معیار مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔
ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی
ڈائریکٹر نیب ہیڈ کوارٹر محمد عمران بٹ اور معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے سی ای او، شعیب احمد خان، علی میڈیکل سینٹر کے سی ای او ڈاکٹر بلال ارشد بٹ، قمر جہاں ڈائگنوسٹکس کے سی ای او زبیر ناصرکی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے گئے۔
ان کے علاوہ عامر نیر ڈینٹل کے چیف ڈینٹل سرجن ڈاکٹر عامر کیو خواجہ، ایس جے ڈینٹل اینڈ سکن کی سی ای او ڈاکٹر انعم جاوید چیمہ، ڈی واٹسن کیمسٹ کے سی ای او ظفر بختاوری کی طرف سے مفاہمت کے سمجھوتے پر دستخط کیے۔
چیمپئینز ٹرافی ، ہوم گراؤنڈ میں شکست پر شائقین کرکٹ نے بابر اعظم پر تنقید کے نشتر چلا دیے
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے سی ای او مفاہمت کے
پڑھیں:
عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی اداروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ فچ نے پاکستان کی ریٹنگ بڑھادی جو معاشی اصلاحات کا ثبوت ہے، ریٹنگ ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کردی ہے۔
فچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مقامی کرنسی کی ریٹنگ بھی بی مائنس کر دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹنگ بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے ہر ممکن ریلیف دیا گیا۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اس سال ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، ہم پائیدار معاشی استحکام کی جانب گامزن ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی آئی، عالمی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔