تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو طلبہ کے ایک گروپ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر زد و کوب کیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہوگئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔ بعد ازاں ان غنڈہ عناصر نے مزید متشدد افراد کو کالج کے مرکزی دروازے پر جمع کرنا شروع کر دیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے خلاف کالج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔

کالج کے عملے کا کہنا ہے کہ ان حالات میں تدریسی عمل اور آفس ورک کی مکمل ہڑتال کی جاتی ہے۔  واضح رہے کہ طلبہ کا ایک گروپ مسلسل تاخیر سے کالج آ رہا تھا، جس کی وجہ سے ان کی بائیو میٹرک حاضری نہیں لگ رہی تھی، جس کی وجہ سے گزشتہ 10 روز سے کشیدگی چل رہی تھی۔ آج بروز جمعرات طلبہ کے ایک گروپ نے زبردستی حاضری لگانے کی کوشش کی، جس پر اساتذہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو طلبہ مشتعل ہوگئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسسٹنٹ پروفیسر کالج کے کر دیا

پڑھیں:

واٹس ایپ میں حالیہ دنوں میں متعارف کرائے جانے والے 6 نئے فیچرز

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد صارفین کے ساتھ واٹس ایپ کو دنیا کا سب سے بڑا میسجنگ پلیٹ فارم قرار دیا جاتا ہے۔

اپنی مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اکثر نئے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں۔

اسی طرح نئی چیزوں کو پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جاتا ہے مگر بیشتر افراد کو ان نئی چیزوں کا علم ہی نہیں ہوتا۔

تو اگر آپ حالیہ نئے واٹس ایپ فیچرز کے بارے میں جان نہیں سکے تو درج ذیل میں جان سکتے ہیں کہ حالیہ ہفتوں میں میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں کن فیچرز کا اضافہ ہوا ہے۔

گروپ چیٹ آن لائن انڈیکٹر
واٹس ایپ میں خاموشی سے اس فیچر کا اضافہ کیا گیا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین کو علم ہوتا ہے کہ کسی گروپ چیٹ میں کتنے افراد آن لائن ہیں۔

آن لائن افراد کی تعداد گروپ کے نام نیچے دی جاتی ہے مگر ایپ کی جانب سے یہ نہیں بتایا کہ آپ کے کونسے دوست آن لائن ہیں۔

گروپ چیٹس نوٹیفکیشن کا کنٹرول
بیشتر افراد متعدد واٹس ایپ گروپس کا حصہ ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں فون مسلسل نوٹیفکیشنز موصول ہونے کے وجہ سے بجتا رہتا ہے۔

مگر واٹس ایپ کے نئے فیچر سے آپ کو صرف اہم نوٹیفکیشز پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے لیے نئی نوٹیفائی فار سیٹنگ کو استعمال کریں۔

واٹس ایپ کے مطابق آپ ہائی لائٹس آپشن کو استعمال کرکے نوٹیفکیشنز کو اپنے میسجز کے ریپلائیز تک محدود کرسکتے ہیں، یا فون میں محفوظ کانٹیکٹس کے میسجز اور جن پیغامات میں آپ کو مینشن کیا جاتا ہے، صرف ان کے نوٹیفکیشنز موصول ہوں گے۔

ون آن ون چیٹ میں ایونٹ
واٹس ایپ میں گروپ ایونٹس کا آپشن تو کافی عرصے سے موجود ہے مگر اب صارفین ون آن ون چیٹ میں بھی ایونٹس کو ترتیب دے سکتے ہیں۔

آپ دیگر افراد کو انوائیٹ کرسکتے ہیں، تاریخ اور وقت کو ایڈ کرسکتے ہیں جبکہ ایونٹ کو چیٹ میں پن کرسکتے ہیں۔

دستاویزات اسکین کریں
واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کے لیے دستاویزات کو اسکین کرنے کے فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے۔

یعنی اب صارفین کو کسی دستاویز کو اسکین کرنے کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اٹیچمنٹ ٹرے میں موجود اسکین ڈاکومنٹ آپشن سے ایسا ممکن ہے۔

ویڈیو کالز میں زومنگ
یہ فیچر بھی آئی فونز تک محدود ہے جس میں آپ ویڈیو کالز کے دوران زوم ان کرسکتے ہیں۔

چینلز کے لیے کیو آر کوڈز
واٹس ایپ چینل چلانے والے اب کیو آر کوڈ کو بھی شیئر کرسکتے ہیں جو کہ کسی چینل کے لنک کا کام کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • امریکا میں زیر تعلیم غیر ملکی طلبا کے لیے خطرے کی گھنٹی، 122 کی امیگریشن حیثیت منسوخ
  • ملائیشیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  • علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
  • نجی کالج کی ملازمہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق
  • لاہور: مالکن کے مبینہ تشدد سے 10 سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق
  • 10 سالہ گھریلو ملازمہ مالکان کے تشدد سے جاں بحق
  • واٹس ایپ میں حالیہ دنوں میں متعارف کرائے جانے والے 6 نئے فیچرز
  • ’جن کے پاس آپشن ہے ان کا پاکستان میں رہنا نہیں بنتا‘، خواجہ آصف کا پاکستان بائیکاٹ کی دھمکی پر سخت ردعمل