آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کیس کے پراسیکیوٹر کے مطابق آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک جلانے کے مقدمات میں آفاق احمد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کی جانب سے درخواستِ ضمانت پر فیصلہ 21 فروری بروز جمعہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ کیس کے پراسیکیوٹر کے مطابق آفاق احمد کے اکسانے پر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی۔ واضح رہے کہ آفاق احمد کو 11 فروری کی رات کلفٹن میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آفاق احمد
پڑھیں:
3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم
پشاور ہائیکورٹ نے 3 سال کے بچے اور خاتون سمیت 4 افراد کو قتل کرنیوالے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
دوران ڈکیتی 4 افراد کے قتل کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ نے کی، عدالت نے ملزم محمد اسحاق کی ضمانت درخواست خارج کردی۔
عدالت نے 4 افراد کے قتل کیس کے ملزم کو جیل میں رکھنے کا حکم دے دیا۔
مدعی کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اسحاق نے اگست 2022 میں 4 افراد قتل کیے تھے، قتل کیے گئے چار افراد میں 3 سال کا بچہ اور خاتون بھی شامل ہے۔
وکیل نے مزید کہا کہ ملزم کے دو ساتھی جیل میں ہیں، ایک مفرور اور ایک نے خودکشی کی، ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، ضمانت درخواست خارج کی جائے۔