لاہور،کراچی( نیوز ڈیسک) جرمنی، فرانس، کمبوڈیا اور برازیل سمیت 7 مختلف ممالک سے مزید درجنوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق برازیل میں 4 پاکستانیوں نے اگلی پرواز پر جانے سے انکار کیا اور امیگریشن سے سیاسی پناہ کی درخواست کی لیکن انہیں بے دخل کردیا گیا جبکہ کراچی پہنچنے پر انہیں حراست میں لے لیا۔

امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں بلیک لسٹ 4 اور پاسپورٹ گم ہونے پر ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق فرانس میں ایک پاکستانی نے ایمرجنسی دستاویزات پر ازخود واپس بھیجنے کی درخواست کی جبکہ کمبوڈیا، عمان اور جرمنی میں سفری دستاویزات گم ہونے پر 3 پاکستانیوں کو ایمرجنسی پاسپورٹس پر واپس بھیجا گیا۔

عمان میں دائرہ کار سے ہٹ کر کام کرنے پر 2، امارات میں مفرور 4 افراد کو بے دخل کیا گیا جبکہ دبئی پلٹ ایک شہری کا نام آئی بی ایم ایس میں بلیک لسٹ میں پایا گیا۔

دوسری جانب کراچی سے جرمنی، ترکیہ، آذربائیجان اور سعودیہ سمیت 7 ممالک کے 28 مسافروں کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امیگریشن نے مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔کراچی سے سعودی عرب جاتے ہوئے 17 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا، ان میں ایک مسافر کا نام آئی بی ایم ایس میں بھی پایا گیا۔

اس کے علاوہ سعودیہ، متحدہ عرب امارات، جنوبی افریقا، ترکیہ، آذربائیجان اور بحرین کے وزٹ ویزوں کے 6 مسافروں کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔کراچی سے ورک ویزا پر سعودی عرب جانے والے 3 اور جرمنی ورک ویزہ کے ایک مسافر کو بھی متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر پروازوں سے اتارا گیا۔
سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، داعش کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب، متعدد گرفتار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہونے پر

پڑھیں:

ایران میں 8 پاکستانی مکینکوں کا بہیمانہ قتل

سٹی42:  ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 8 پاکستانی باشندوں کو قتل کردیا گیا، گاؤں حزآباد پائیں میں میں دہشتگردوں نے پاکستانی شہریوں میں فائرنگ کی۔

 ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں پاکستان سسے گئے ہوئے  8 شہریوں کو نامعلوم دہشتگردوں نے قتل کردیا، ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کو آج صبح مہرستان ضلع کے گاؤں حزآباد پائیں میں قتل کیا گیا۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاکستانی باشندوں کوفائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ وہ سب اس ورکشاپ پر موجود تھے جہان وہ مزدوری کرتے تھے۔  جاں بحق ہونے والے  یہ پاکستانی مکینک تھے۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

ایران میں قتل ہونے والے 9 پاکستانیوں کی میتیں پاکستانی حکام کے حوالے
جاں بحق ہونے والوں میں سے 5 کی شناخت کرلی گئی ہے، ورکشاپ کے مالک دلشاد، بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کا تعلق پنجاب سے ہے۔

 پچھلے سال جنوری میں بھی 9 پاکستانی باشندوں کو ایران کے صوبہ سیستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا، یہ پاکستانی باشندے گزشتہ کئی سال سے ایران میں کار ورکشاپ میں کام کر رہے تھے۔

سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب

پاکستان نے ایران میں پاکستانی شہریوں کے قتل کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ہولناک اور قابل نفرت واقعہ قرار دیا تھا

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • لیبیا، تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 4 پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق
  • فلسطین : بندر کی بلا طویلے کے سر (حصہ سوم)
  • وفاقی پولیس کو مطلوب ملزم سفیان زاہد کو یو اے ای جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا
  • سومی میں روسی میزائل حملہ ’جنگی جرم‘ ہے جرمنی کے متوقع چانسلر
  • لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
  • پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق
  • کمبوڈیا میں چائنا میڈیا گروپ کے اعلی معیار کے فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کا آغاز
  • ایران میں 8 پاکستانی مکینکوں کا بہیمانہ قتل
  • ریاست لوزیانا میں امیگریشن جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے محمود خلیل کو ملک بدر کرنے کا حکم سنادیا