کراچی؛ ڈمپر اور بس میں تصادم، خواتین سمیت 10 سے زائد مسافر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
حب ریور روڈ پر مسافر بس اورڈمپرکے تصادم کے نتیجے میں خواتین اور ڈمپر ڈرائیور سمیت 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کےعلاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹرکے سامنے حب ریورروڈ پرمسافرمزدا اورڈمپرکے تصادم کے بعد ڈمپر دیوارمیں جا گھسا جب کہ مسافر مزدا سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں مسافرمزدا میں سوارخواتین سمیت10 زائد افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے میں ڈمپر ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا، جو اسٹیئرنگ میں پھنس گیا تھا۔ حادثے کے بعد زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 35 سالہ حکیم زادی زوجہ اللہ بخش، اس کی بیٹی 16سالہ شہناز، 40 سالہ عبداللہ ولد نذیر حسین، 45 سالہ ظاہراحمد ولد حضرت نور، 21 سالہ شیرازعلی ولد منصوررانا،20 سالہ سجاد علی ولد نورالٰہی ،35 سالہ واحد ولد محمد شاہد،46 سالہ رؤف الرحمان ولد عبدالرحمان،40سالہ یاسین ولد عبدالصمد،35 سالہ ناصر ولد دلاور،24 سالہ سجاد ولد لالی اورحکمت ذات ولد عبدالعزیزسمیت دیگرشامل ہیں۔
ایس ایچ اوادریس بنگش کے مطابق حادثہ بس ڈرائیورکی غلط سمت ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹریفک کی روانی بحال کروانے کے بعد مسافر مزدا کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
شارع فیصل پر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی
کراچی میں شارع فیصل پر فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور نے گرفتاری دے دی۔
پولیس حکام کے مطابق ڈمپر ضبط کرلیا گیا اور ڈرائیور کی گرفتاری کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ڈمپر ڈرائیور کے فرار کی ویڈیو 2 روز قبل وائرل ہوئی تھی۔
گرفتار ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ موٹر سائیکل والے پیچھا کر رہے تھے گھبرا گیا تھا کہ کہیں آگ نہ لگادیں۔