سندھ بلڈنگ،ضلع وسطی میں عمارتوں کی غیر قانونی تعمیرات تیز
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ضیاء کالا سسٹم متحرک غیر قانونی امور کے لیے فرحان ڈیوڈ کے ساتھ کامران مرزا کی انٹری
لیاقت آباد نمبر 7/104اور 20/10 B1ایریا میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات شروع
شہر قائد میں ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی نے رخصتی سے قبل شہر میں پسندیدہ بدعنوان افسران کو سسٹم کے نام پر غیرقانونی تعمیرات سے ماہانہ کروڑوں روپے بٹورنے کا ذمہ سونپ دیا تھا۔ اسی سلسلے میں لیاقت آباد میں بھتہ خوری کے مقدمے میں نامزد ملزم ضیاء الرحمن عرف ضیاء کالاکو غیر قانونی دھندوں سے خطیر رقمیں بٹورنے کا ٹاسک دیا گیا جس نے سسٹم کے پہیوں کو رواں دواں رکھنے کے لئے کرپٹ ٹولے کو منظم کیا جس میں فرحان المعروف ڈیوڈ کو غیر قانونی امور کے غیر قانونی دھندوں سے خطیر رقمیں بٹورنے پر مامور کیا اور جاری دھندوں کو تیز کرنے کے لئے اپنے برادرِ نسبتی کامران مرزا کی پھر سے انٹری کروا دی ہے جس نے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل غیرقانونی تعمیرات کا آغاز کروا کر عمیر چھلکے کو حفاظت اور لین دین کے معاملات طے کرنے کے لیے مقرر کر رکھا ہے۔ لیاقت آباد میں پلاٹ نمبر 7/104اور 20/10 B 1ایریا بننے والی غیرقانونی تعمیرات پر علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف دی گئی درجنوں شکایات جمع کروانے کے باوجود بھی غیر قانونی تعمیرات بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ہم محکمہ انسداد رشوت ستانی اینٹی کرپشن اور وزیر بلدیات سعید غنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بدعنوان افسران اور ان کے بیٹروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور غیر قانونی تعمیرات کو فوری طور پر روکنے کیلئے جلد از جلد عملی اقدامات کر کے انسانی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی: ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ
کراچی:مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے آج بروز ہفتہ، 12 اپریل کو نارتھ کراچی یوپی موڑ سے ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے متعلقہ حکام کو ریلی نکالنے پر پابندی عائد کیے جانے سے متعلق خط ارسال کر دیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ یوپی موڑ ایک حساس پوائنٹ ہے اور یہاں پر ٹریفک حادثات کے ساتھ ساتھ ڈمپر جلانے کے واقعات بھی رونما ہو چکے ہیں جبکہ اسی مقام سے کچھ فاصلے پر ایک غیر ملکی فاسٹ فوڈ چین کا ریسٹورنٹ بھی ہے۔
لہٰذا امن و امان کی صورتحال پرامن بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ریلی نکالنے پر پابندی عائد کی جائے ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریلی نکالنے کے حوالے سے بھی کوئی پیشگی اجازت نہیں لی گئی ہے، تاہم اس حوالے سے کمشنر کراچی نے ضلع وسطی میں ایک روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جو کہ علاقے میں کشیدگی ، ہنگامہ آرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائی گئی۔
دفعہ 144 کے تحت ضلع وسطی میں 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے علاوہ ریلی نکالنے اور مظاہرے کرنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔