Jang News:
2025-04-13@19:13:34 GMT
بانی پی ٹی آئی سے آج ملنے نہیں دیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے: سہیل آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
خیبر پختون خوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ دو مرتبہ آیا، عدالتی حکم کے باوجود بانئ پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا گیا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ملنے نہیں دیا گیا تو توہینِ عدالت کے لیے عدالت سے رجوع کریں گے۔
بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے صوبائی وزراء، فیملی اور وکلاء اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی ہدایت پر عوام کو رمضان میں ریلیف دینے جا رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سنگاپور میں ریونیو گروتھ ریٹ 28 فیصد جبکہ کے پی میں 55 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی سے سہیل آفریدی
پڑھیں:
علیمہ خان ،عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 5اکتوبر جلا ئوگھیرا ئومقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمی خان اور سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔(جاری ہے)
عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک توسیع کردی۔وکیل نے موقف اختیار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔دوران سماعت سلمان اکرم راجہ ، ندیم بارا، ضمیر جھیڈو سمیت دیگر نے عدالت پیش میں ہوکر اپنی حاضری مکمل کروائی۔ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈا، مستی گیٹ پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔