جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
—تصویر بشکریہ ’جیو نیوز‘
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔
ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتِ حال اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی ملاقات میں زور دیا گیا۔
چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف اسٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنر سندھ سے ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی مواقع اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے اٹلی کے قونصل جنرل کی بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اٹلی سے وفود کے تبادلوں اور تجارت میں اضافے کے خواہش مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی کے سرمایہ کار سندھ کے پرکشش ماحول سے بھرپور استفادہ کرسکتے ہیں۔
اٹلی کے قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگایا، مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔