جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات،خطے کی بدلتی صورتحال اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پرگفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات میں خطے کی بدلتی صورتِ حال اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ فوجی تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی ملاقات میں زور دیا گیا۔چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
پچھلے مالی سال میں حکومتی ملکیتی اداروں کا اوسط خسارہ 851 ارب روپے رہا
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پرویز خٹک کی افغان سفیر سے ملاقات، افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
ترجمان افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام اباد میں افغان سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے متعلق حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلوں پر بات چیت کی گئی اور ان فیصلوں کے دوطرفہ تعلقات پر ممکنہ اثرات سمیت دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔