چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، کوشش ہوگی بنگال ٹائیگرز کیخلاف اٹیک کریں اور میچ میں فتح سمیٹیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز
پی ایس ایل 10کی افتتاحی تقریب کا راولپنڈی میں آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا۔
راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی اسٹیج پر رکھی۔بعدازاں سرتال اکیڈمی کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا۔