26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے 120 گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو بیان حلفی پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔
دوران سماعت وکیل علی بخاری ، بابر اعوان ، مرتضیٰ طوری و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم دیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کارکنوں کا حکم
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔
نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔