جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش، 3 مسافر آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا تعلق کرک، اپردیر اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر موٹر سائیکل بائیک رائیڈر ویزہ پر سعودی عرب جا رہا تھا۔ مسافر کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔ مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی میں مقیم واصف نامی ٹریول ایجنٹ کے ذریعے بنوایا۔
مسافر نے مذکورہ لائسنس اور پروٹیکٹر 4 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض حاصل کیا جبکہ دیگر دونوں مسافروں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس موجود نہیں تھا۔ تینوں مسافرسنگل ٹکٹ پر ایک ہی پی این آر پر سفر کر رہے تھے۔ مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کردیا گیا۔ مذکورہ ایجنٹوں اور ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کے لیے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف آئی اے کی کوشش
پڑھیں:
ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم، 10 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ٹرالر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق افسوسناک حادثہ کرک میں انڈس ہائی وئے پر لکی غنڈکی کے قریب پیش آیا، حادثے میں 10 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق کئی زخمی مسافر پھنس گئے ہیں، جنہیں نکالنے کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
دوسری جانب ہری پور میں شاہ مقصود کے قریب موٹروے پر مسافر کوچ الٹ گئی، موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں 2 مسافر جاں بحق جبکہ 3 غیرملکیوں سمیت 20 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسافر کوچ گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی، کوچ شاہ مقصود کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، افسوسناک حادثہ کوچ کے ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا۔