Jang News:
2025-02-21@14:51:57 GMT

کے پی میں بارش کے بعد بجلی معطل، متعدد فیڈرز ٹرپ، مرمت جاری

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

کے پی میں بارش کے بعد بجلی معطل، متعدد فیڈرز ٹرپ، مرمت جاری

فائل فوٹو

خیبر پختون خوا کے مختلف اضلاع میں بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔

کے پی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 16 گھنٹوں سے بجلی بند ہے، جن میں پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈی آئی خان، کوہاٹ اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

پیسکو کے مطابق بارش کے باعث بجلی کے 310 فیڈرز ٹرپ کر چکے ہیں، فیلڈ اسٹاف نے بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 104 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی ہے، 206 فیڈرز  پر مرمت کا کام جاری ہے۔

پشاور سرکل میں 55، خیبر سرکل میں 37، بنوں سرکل میں 29 فیڈرز پر کام جاری ہے۔

مردان سرکل میں 20، صوابی سرکل میں 18 فیڈرز پر مرمت کا کام جاری ہے۔

پیسکو کے مطابق سوات سرکل میں 32 اور ڈی آئی خان سرکل میں 15 فیڈرز پر کام جاری ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کام جاری ہے فیڈرز پر سرکل میں

پڑھیں:

آج بروز جمعۃ المبارک21فروری2025ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات کے اوقات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گر ج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی دابر آلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ صبح کے اوقات میں شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 70، بوکرہ 43، سٹی 32، ائیرپورٹ 11،سید پور 10) ، نارو وال 48، گوجرانوالہ47، شیخوپورہ 45، سیالکوٹ (سٹی 36ائیرپورٹ28 ) ، اٹک 32، راولپنڈی (چکلالہ 29، کچہری 22،شمس آباد 26)، چکوال 28،، حافظ آباد27، جہلم 25،فیصل آباد 24، مری 23، گجرات 21،لاہور (ائیرپورٹ،سٹی 22) ، قصور 19، جھنگ، 17، منگلا16، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ 08 ، بہاولنگر 06، ڈی جی خان ، سرگودھا، نور پور تھل، کوٹ ادو ،ساہیوال، 03، بہاولپور (ائیرپورٹ) 02، رحیم یار خان01 ، خیبرپختونخوا: دیر(بالائی 56،زیریں 35)،چیراٹ 46، باچا خان ائیرپورٹ 38، پشاور (ائیرپورٹ ، سٹی 35 ) ، میر خانی 33،مالم جبہ 32، تخت بائی 29، کاکول 26، دروش23، سیدو شریف 21، بالاکوٹ ، پٹن 10، بنوں ، چترال، کالام 04، ڈی آئی خان 03، کشمیر: کوٹلی، راولاکوٹ 28، مظفرآباد(ائیرپورٹ 27،سٹی 26)، گڑھی دوپٹہ 27، بلوچستان: کوئٹہ ( سمنگلی05)، ژوب 03 اورگلگت بلتستان:گوپس میں 02ملی میٹر بارش ہوئی۔

برف باری (انچ): مالم جبہ 08، مری میں 03 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی08، پاڑاچنارمنفی 04، بگروٹ، گوپس منفی 03، استور، کالام، مالم جبہ اور زیارت میں منفی 02ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • آج بروز جمعۃ المبارک21فروری2025ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں
  • آذربائیجان میں بی بی سی نیوز کو معطل کر دیا گیا
  • اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
  • پختونخوا میں مسلسل بارش؛ بالائی علاقوں میں برفباری کے دلفریب مناظر؛ ویڈیو دیکھیں
  • پشاور میں بارش نے پیسکو کے بجلی نظام کا پول کھول دیا
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان
  • راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور ،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
  • سکھر بیراج کے پرانے گیٹ کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ