اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔

ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہا کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم220روپے فی کس ادا کیاجائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھجور کے حساب سے1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیاجائے، کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

بیان کے مطابق منقیٰ کے حساب سے 5000 روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرناہوگا، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ مخیر حضرات مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں، صدقہ الفطر ادا کرنا ہر غلام اور آزاد، مرد اور عورت مسلمان پر فرض ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ صاع (2کلواحتیاطً) جو، کجھور ،منقی کا نصاب ایک صاع(4کلوگرام احتیاطً)بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 6600 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب جو کے حساب سے 13500 روپے بنتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کھجور کے حساب سے 49500 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب کشمش کے حساب سے75000 روپے بنتا ہے، 30 روزوں کا فدیہ بالترتیب منقیٰ کے حساب سے 150000 روپے اداکرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا پھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے، ۔سرکاری سبسڈی والا آٹا استعمال کرنے والے صدقہ فطر وفدیہ صوم160روپے بھی ادا کرسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب

پڑھیں:

صنم جاوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا، گرفتاری کے دوران تشدد کی اطلاعات، تصاویر جاری

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صنم جاوید کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت مین پیش کیا گیا، اس موقع پر پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے گزشتہ روز گرفتاری کے دوران کیے جانے والے مبینہ تشدد سے بھی آگاہ کیا گیا، ان کی فیملی نے اس سلسلے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردیں، یہ تصاویر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے دوران لی گئیں، جب کہ صنم جاوید نے الزام عائد کیا ہے کہ مرد اہلکاروں نے گرفتار کرتے وقت اندھی طاقت کا استعمال کیا اورگھسیٹا۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء صنم جاوید اور ان کے شوہر عتیق کوگرفتار کیا گیا، صنم جاوید کو مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اینٹی ٹیررسٹ فورس نے 9 مئی کے واقعات کے مقدمے میں گرفتار کیا، پولیس اور ایف آئی اے کے مشترکہ آپریشن کے دوران دونوں کو لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ سے گرفتار کیا گیا، حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار شدگان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ صنم جاوید کیخلاف 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے سنگین الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں جس پر انہیں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا، بھاری پولیس نفری متعدد گاڑیوں پر آئی اور دونوں میاں بیوی کو ساتھ لے گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صنم جاوید کے شوہر عتیق کو بھی گرفتارکیا، ایف آئی اے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ عتیق کو عظمیٰ بخاری جعلی ویڈیو سکینڈل کے مقدمے میں حراست میں لیا گیا، عتیق پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جعلی مواد پھیلانے میں ملوث رہا۔

متعلقہ مضامین

  • صنم جاوید کو عدالت میں پیش کردیا گیا، گرفتاری کے دوران تشدد کی اطلاعات، تصاویر جاری
  • سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کیخلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم
  •  مشترکہ مفادات کونسل نےنئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا
  • مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس، حکومت نے متنازع کینال کا منصوبہ ختم کردیا
  • مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ ختم کردیا
  • مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہروں کا منصوبہ مسترد کردیا، علی امین گنڈاپور
  • نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل جاں بحق، خیبر پختونخوا بار کونسل نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا
  • سوزوکی کلٹس کے مختلف ویریئنٹس کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا
  • نہری مسئلہ حل کرنے پر پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم اور بلاول بھٹو کو خراج تحسین