کوئٹہ:

بلوچستان میں سرد موسم کی شدت میں اضافہ ہوگیا جب کہ درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک ریکارڈ یا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور قلات میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیارت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور ژوب میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

اسی طرح سبی میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور تربت میں 17، نوکنڈی میں 12 اور چمن میں 7 ، گوادر میں 17 اور جیوانی میں 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

گلیشیرز پھٹ سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری


پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے کے بالائی علاقوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیرز پھٹ سکتے ہیں، جس سے صوبے کے بالائی علاقوں میں سیلاب آسکتا ہے۔

پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں سے متعلق الرٹ

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے نےچترال، دیر، سوات اور کوہستان کی ضلعی انتظامیہ کو سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے پنجاب نے کل سے 20 اپریل تک صوبے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے اعلامیے میں کہا کہ اپریل کے اختتام تک میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں سورج آگ برسانے لگا؛ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ
  • ملک میں درجۂ حرارت میں اضافے، بارشوں میں کمی کا امکان
  • سندھ کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی لہر 18 اپریل تک جاری رہنے کا امکان
  • وادیٔ کوئٹہ میں موسم خشک اور معتدل
  • گلیشیرز پھٹ سکتے ہیں، خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری
  • پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں سے متعلق الرٹ
  • کلائیمیٹ چینج: یورپی شہروں کو سیلاب اور شدید گرمی کا سامنا
  • کراچی: موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • کراچی سمیت دیہی سندھ میں بدھ تک گرم ومرطوب موسم کیساتھ معمول سے تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی