گھر میں سوئی ماں اور 9 سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک کر ملزم فرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پنجاب میں تیزاب گردی کا دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں گھر میں سوئی ہوئی ماں اور اس کی 9 سالہ بیٹی پر ملزم تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق احمد پور شرقیہ کے علاقے میں نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوکر سوئی ہوئی ماں بیٹی پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع بتایا کہ ماں اور اس کی بیٹی گھر میں اکیلے سو رہے تھے، جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے دونوں پر یتزاب پھینک دیا۔
واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے فوراً جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے جب کہ تیزاب گردی سے زخمی ماں بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شکاںت شاہنہ عمر 45 سال اور بیٹی مسکان عمر 9 سال سے ہوئی۔
واقعہ احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے واہی والی ٹھوکر میں پیش آیا۔ پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گھر میں
پڑھیں:
پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی
کراچی:شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میں 13 سالہ لڑکی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار یونائیڈ کالونی میوہ شاہ قبرستان میں واقعے گھر سے 13 سالہ لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت نویدہ کے نام سے کی گئی، ابتدائی معلومات کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی نے خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔