اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ تین رو ز یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری سمیت دیگر پہاڑی مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے جس کے لئے ایڈوائزری اور عوام کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے معلومات حاصل کریں، کھانے پینے کی وافرچیزیں ساتھ رکھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسلام ا باد

پڑھیں:

مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اٹک، چکوال اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اٹک، چکوال اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • پنجاب میں موسم گرم اور خشک؛ بارش کے امکانات کتنے ہیں؟
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 3 روپے اضافہ
  • مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
  • لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 
  • پاکستان شدید گرمی کی زد میں، ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • بھارت اور نیپال میں شدید بارش اور آسمانی بجلی، 100 سے زائد افراد جاں بحق
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، موسم سہانا ہوگیا
  • آج کس کس شہر میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی