Daily Mumtaz:
2025-04-13@16:09:05 GMT

فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت

پاکستان ٹیم مینجمنٹ کو بیٹر فخر زمان کی میڈیکل رپورٹس کا انتظار ہے، ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو سینے کی طرف کھنچاؤ کی شکایت ہے۔

فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر جانا پڑا۔

فخر زمان فیلڈ پر واپس آئے لیکن پھر واپس چلے گئے، فخر زمان بیٹنگ کے دوران بھی تکلیف میں دکھائی دیے۔

ذرائع کے مطابق فخر زمان کی میڈیکل رپورٹس کے بعد ہی مزید کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

فخر زمان کے انجری کا شکار ہونے کے باعث قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور سعود شکیل نے کیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کامیابی پربہت خوش ہوں، کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں: نور زمان

پہلا عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن بننے والے نور زمان نے کہا ہے کہ میں کامیابی پر بہت خوش ہوں اور کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں۔ ویمنز ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والی مصر کی فیروز ابو الخیر نے کہا کہ یہ اعزاز میرے لیے مسرت کن ہے، بھرپور محنت کی اور پھل ملا۔ امید ہے کہ میرا عالمی ویمن چیمپئن بننے کا ابھی پورا ہوگا۔

سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے نور زماں کی فتح کو پاکستان اسکواش کے لیے تازہ جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں پاکستان عالمی اسکواش کے وقت پر دوبارہ نمودار ہوگا۔

ماسٹرآف اسٹروکس کے نام سے معروف سابق عالمی چیمپئن اور نور زماں کے دادا قمر زماں نے اپنے پوتے کی جیت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر محنت کا سلسلہ جاری رکھا جائے تو پاکستان ایک سال  بعد عالمی ٹائٹل حاصل کر سکتا ہے۔

سابق عالمی امیچر چیمپئن مقصود احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسکواش کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔

سابق عالمی کھلاڑی گوگی علاءالدین نے کہا کہ ایک طویل عرصے کے بعد اسکواش میں پاکستان کے حوالے سے اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری عامر نواز نے کہا کہ عالمی انڈر 23 ٹائٹل کا اعزاز ملنا پاکستان کے لیے اچھے مستقبل کی نوید ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگنے کا امکان
  • پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے بارے ابتدائی رپورٹس موصول
  • فضائی سفر میں ناقابلِ یقین واقعہ: دورانِ پرواز مسافر نے دوسرے مسافر پر پیشاب کر دیا
  • پی ایس ایل 10 سے قبل بابراعظم انجری کا شکار: پشاور زلمی کو دھچکا لگ گیا
  • بنگلا دیشی پرواز کی کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ
  • پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم دستیاب ہوں گے؟
  • پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23عالمی سکواش چیمپئن شپ جیت لی  
  • بابر اعظم نیٹ پریکٹس کے دوران انجری کا شکار، لنگڑا کر چلنے کی ویڈیو سامنے آگئی
  • حمزہ شہباز کی نور زمان کو انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
  • کامیابی پربہت خوش ہوں، کوشش ہوگی کہ عالمی اعزاز حاصل کروں: نور زمان