چیمپئنز ٹرافی: فخر زمان کی جگہ قومی ٹیم میں کس کھلاڑی کی شمولیت کا امکان ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)انجری کے باعث فخر زمان کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کے قومی پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے متبادل کھلاڑی کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کے انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے آؤٹ ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کے طور پر امام الحق کے قومی ٹیم میں شامل ہونے کا قوی امکان ہے۔امام الحق چیمپئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز میں پاکستان شاہینز میں شامل تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 98 رنز کی شاندار اننگز بھی کھیلی تھی۔آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے فخر زمان کے متبادل کھلاڑی کا باضابطہ اعلان بھی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کے باعث ان کی جگہ اوپن کرنے بھی سعود شکیل آئے تھے اور فخر زمان کو بیٹنگ کے لیے چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی متبادل کھلاڑی فخر زمان کے
پڑھیں:
فخر زمان انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر
لاہور : چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دبئی روانہ ہو گی، مگر فخر زمان اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنگین نوعیت کی ہے، جس کی وجہ سے وہ مزید میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور فخر کی جگہ ایک نئے اوپنر کی تلاش جاری ہے۔ امام الحق کو اس پوزیشن کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ میدان سے باہر بھی گئے تھے، مگر علاج کے بعد دوبارہ واپس آ کر فیلڈنگ کرتے رہے، تاہم بیٹنگ کے دوران انہیں تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔