چیمپئینز ٹرافی؛ فخر زمان بھارت کیخلاف میچ سے باہر؟ تین نام سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا۔
گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔
بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد اوپنر کی جگہ کسی دوسرے کرکٹر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان بھی انجرڈ
پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ اوپنر فخر زمان انجری کے باعث بھارت کیخلاف میچ کیلئے ٹیم کے ہمراہ دبئی نہیں جائیں گے۔
اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث بھارت کیخلاف میچ میں تجربہ کار امام الحق پلئینگ الیون میں شامل ہونے کے مضبوط دعویدار ہین۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی: فخرزمان کی انجری، آئی سی سی قوانین کیا کہتے ہیں؟
ادھر سلیکٹرز فخر زمان کی انجری کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق اور نوجوان محمد ہریرہ کے ناموں پر بھی غور کررہے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارت کیخلاف میچ
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 سے قبل بابراعظم انجری کا شکار: پشاور زلمی کو دھچکا لگ گیا
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہو گئے اسلام آباد میں ہونے والے تربیتی سیشن کے دوران انہیں گیند پاؤں پر لگ گئی جس کے بعد وہ واضح طور پر تکلیف میں دکھائی دیے اور لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی طرف روانہ ہوئے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے بابراعظم کو چلنے میں دشواری ہو رہی تھی جس کے بعد یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے پشاور زلمی کی جانب سے تاحال بابراعظم کی انجری پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم کرکٹ حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ ان کی عدم موجودگی ٹیم کی حکمت عملی کو متاثر کر سکتی ہے پشاور زلمی کو پی ایس ایل 10 کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میدان میں اترنا ہے یہ مقابلہ دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ کو اس بات کا انتظار ہے کہ آیا بابراعظم فٹ ہو کر ٹیم کی قیادت کریں گے یا نہیں