کرم: مرکزی شاہراہ 143 روز سے بند، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
ضلع کرم میں ٹل پاراچنار مرکزی شاہراہ گزشتہ 143 روز سے بند ہے۔
کھانے پینے کی اشیاء، پیٹرول، ادویات کی قلت اور طبی مراکز کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ضلع کرم میں مواصلاتی سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث عوام اپنے عزیزوں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں۔
ضلع کرم میں ٹل پاڑا چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔
تاجر رہنماؤں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضلع کرم کے لوگوں کے لیے ہنگامی ریلیف پیکیج فراہم کرے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکام فوری اقدامات کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب لوئر کرم کے علاقے بگن و مندوری میں متاثرین نے مرکزی شاہراہ پر اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رکھا ہے۔
ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے شیراز بادشاہ کے مطابق اب تک 6 خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے پر عمل درآمد ہو رہا ہے، ضلع کے اندر اب تک 194 بنکرز مسمار ہو چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مرکزی شاہراہ
پڑھیں:
سعودی عرب میں ریال کے دیدہ زیب نئے لوگو کا اجراء
سعودی مرکزی بینک نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی منظوری کے بعد ملکی کرنسی ریال کے نئے لوگو کا اجراء کر دیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق نیا لوگو عربی خطاطی اور قومی کرنسی "ریال" کے نام کا امتزاج ہے، جس کا استعمال مالی اور تجارتی لین دین میں سعودی عرب کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر کیا جائے گا۔
نئے لوگو کے اجرا کو مملکت کے مالیاتی سفر کے نئے باب کا آغاز کہا جا رہا ہے۔
لوگو کا فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا اور مالیاتی اور تجارتی لین دین کے ساتھ ساتھ مختلف ایپلی کیشنز میں اس کا تدریجی طور پر انضمام متعلقہ اداروں کے تعاون کے ساتھ کیا جائے گا۔
سعودی مرکزی بینک کے گورنر ایمن ال سیاری نے فرمانروا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگو سعودیہ کی مالیاتی شناخت کو مقامی اور عالمی سطح پر مستحکم کرتا ہے۔
ایمن ال سیاری نے مزید کہا کہ ریال کے نئے لوگو کا ڈیزائن قومی فخر اور ثقافتی اتحاد کو بھی فروغ دیتا اور ملک کی ثقافتی وراثت کی نمائندگی کرتا ہے۔
مرکزی بینک کے گورنر نے اس منصوبے میں شامل تمام فریقوں کی مشترکہ کوششوں کی تعریف کی، جن میں وزارت ثقافت، وزارت اطلاعات، اور سعودی معیارات، پیمائش اور معیار کی تنظیم شامل ہیں۔