فخر زمان انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور : چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کے اوپنر فخر زمان ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق، قومی ٹیم بھارت کے خلاف 23 فروری کو ہونے والے میچ کے لیے دبئی روانہ ہو گی، مگر فخر زمان اس ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی انجری سنگین نوعیت کی ہے، جس کی وجہ سے وہ مزید میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی نے متبادل کھلاڑی کے لیے آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے رابطہ کیا ہے اور فخر کی جگہ ایک نئے اوپنر کی تلاش جاری ہے۔ امام الحق کو اس پوزیشن کے لیے مضبوط امیدوار سمجھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور وہ میدان سے باہر بھی گئے تھے، مگر علاج کے بعد دوبارہ واپس آ کر فیلڈنگ کرتے رہے، تاہم بیٹنگ کے دوران انہیں تکلیف محسوس ہو رہی تھی۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے تیسرے میچ میں کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکواڈ:
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی
ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاوید