ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2025ء) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے ’’نسک پورٹل‘‘ پر چار پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے نسک پورٹل پر رواں سال اندرون مملکت سے عازمین کے لیے 4 پیکجز کا اعلان کیا ہے ان میں وادی منی کی خیمہ بستی میں رہائش کا پیکیج 10 ہزار 366 ریال سے شروع ہوتا ہے۔

دوسرا پیکیج اکنامک خیموں کا ہے جس کی قیمت 8092 ریال سے شروع ہے،تیسرا پیکج جمرات ٹاورز کا ہے جس کی قیمت 13150 ریال اور چوتھے پیکیج کی قیمت 12537 ریال ہے یہ کدانہ ٹاورز کا ہے اس میں کیٹرنگ کا آپشن موجود ہے تاہم تمام پیکیجز میں ٹرانسپورٹ پروگرام شامل نہیں۔ وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو رواں سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے ’’نسک‘‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بکنگ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں۔ وہ خواتین جو محرم سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے 8 فروری سے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکج کی بکنگ کا اعلان کیا تھا۔ داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر بک کئے جاتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے داخلی عازمین کے لیے

پڑھیں:

حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

کراچی:

حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا اور یہ عمل 21 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج تربیت کے دوسرے مرحلے کے بعد 22 اپریل 2025 سے عازمین حج کے ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ سامان کی تقسیم بھی کی جائے گی، جس میں ٹرالی بیگز، ہینڈ کیری بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کراچی ویسٹ کے ایک ہزار 751 عازمین حج کو دو شفٹوں میں تربیت کے لیے مدعو کیا گیا، جن میں سے تقریباً ایک ہزار 675 عازمین نے تربیت میں شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی ساؤتھ کے ایک ہزار 724 عازمین حج کو 14 اپریل 2025 کو تربیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تمام عازمین نے تربیتی انتظامات اور فراہم کردہ معلومات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ خاص طور پر ایس ایم ڈی اسکرینز اور اعلیٰ معیار کے ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے دی جانے والی معلومات سے تمام عازمین نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔

متعلقہ مضامین

  • عازمین کیلئے اچھی خبر، 2025ء کا حج شدید گرمیوں کا آخری حج ہو گا
  • پرائیویٹ اسکیم کے تحت 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
  • پرائیویٹ اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • حج تیاریاں ، عمرے ویزے پر سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت
  • عمرہ ویزے پر سعودی عرب میں داخلے کا آخری دن
  • مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز
  • جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
  • روڈ ٹو مکہ ،90 ہزار پاکستانی حج سفر کرینگے،آفتاب گیلانی