اداکارہ نشو کے سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ نشو سلطان راہی کے بیٹے کے ساتھ رقص پر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نِشو نے اپنی شاندار اداکاری کے ذریعے کئی یادگار فلموں میں جگہ بنائی، جن میں رنگیلا، جال، ٹائیگر گینگ، بازی، انسان اور گدھا، کبڑا عاشق، بہشت، فرض، شکوہ سمیت دیگر مشہور فلمیں شامل ہیں۔
نِشو کو حالیہ پاکستانی فلم باجی میں بھی دیکھا گیا ہے، وہ اداکارہ صاحبہ افضل کی والدہ ہیں اور ایک خوش مزاج و سماجی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں، نِشو دوستوں اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کو پسند کرتی ہیں۔
اداکارہ نِشو کی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ایک تقریب کے دوران سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ساتھ رقص کر رہی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاستا ہے کہ وہ لاہور کی ایک تقریب میں موجود ہیں اور ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے، انہوں نے حیدر سلطان کے ساتھ اپنے مشہور گانے وے سب توں سوہنیا پر پر فارم کیا ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، کچھ نے ان کی انرجی کو سراہا ہے، جبکہ کئی افراد نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک صارف نے لکھا ہے کہ کچھ سرگرمیاں ایک خاص عمر کے بعد مناسب نہیں لگتیں، انہیں ایسے رقص سے گریز کرنا چاہیے، ایک اور نے تبصرہ کیا ہے کہ عمر کے ساتھ لوگ مہذب اور سنجیدہ ہو جاتے ہیں، لیکن نِشو مزید بولڈ ہوتی جا رہی ہیں۔
ایک نیٹیزن نے دفاع میں کہا ہے کہ لوگ کیوں چاہتے ہیں کہ بڑی عمر کے افراد صرف عبادت کریں؟ جو ان کے دل میں آئے وہ کریں، ایسی سرگرمیاں عمر رسیدہ افراد کے لیے صحت مند ہوتی ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
میچ میں فتح کے بعد شاہین آفریدی اور انشا کے بیٹے کی اسٹیڈیم سے پہلی بار تصاویر وائرل
15 اپریل منگل کو کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
سوشل میڈیا کے کئی پیجز پر میچ کے بعد اسٹیڈیم کے کچھ مناظر شیئر کیے گئے جس میں شاہین کی گود میں ان کا بیٹا عالیار آفریدی موجود ہے۔
وائرل تصاویر میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی کو شاہین کے بیٹے کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ ان تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں جو گزشتہ رات کراچی اور لاہور کا میچ دیکھنے کراچی کے اسٹیڈیم آئی تھیں۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے ہمراہ ایسی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں جس میں عالیار کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تھا جب کہ اب اسٹیڈیم سے یہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
Post Views: 2