Express News:
2025-02-21@14:51:56 GMT

صارفین کے لیے خوش خبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔

درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔

نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔

درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.

63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔

گزشتہ ماہ نیو کلیئر سے بجلی کی پیداوار 26.61 فیصد، ایران سے حاصل کردہ بجلی کی شرح 0.41 فیصد، ونڈ سے 2.67 فیصد اور بگاس سے پیداوار 1.67 فیصد رہی۔ ماہ جنوری کے درمیان سولر سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 1.06 فیصد رہا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے بجلی کی پیداوار ماہ جنوری جنوری کے

پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد حکومت نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق "اس منصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو حل کیا جا سکے۔ایک اعلیٰ سرکاری ذریعے نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس دستیاب مالی گنجائش کا ایک بڑا حصہ، تقریباً ایک کھرب روپے، گردشی قرضے کے ذخائر کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

فخر نے انجرڈ ہو کر پولین پہنچنے پر کیا کیا ؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

سرکاری ذریعے نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ کی پہلی تاریخوں میں، یعنی 4 مارچ 2025 سے اسلام آباد کا دورہ کرے گا تاکہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے پہلے جائزے پر مذاکرات کیے جا سکیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان 
  • صارفین کے لیے خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
  • بجلی کی قمیت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟
  • بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان
  • سی پی پی اے کی بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر
  • کراچی کے لیے بجلی 4روپے تک سستی ہونے کا امکان
  • کراچی ، صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
  • کراچی کے صارفین کیلیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان