بیجنگ : چینی حکومت نے  “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا ۔ ایکشن پلان میں چار شعبوں میں 20 مخصوص اقدامات شامل ہیں جن میں آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع، سرمایہ کاری کے فروغ کی سطح میں بہتری، کھلے پلیٹ فارمز کی کارکردگی میں اضافہ اور سروس گارنٹیز کو مضبوط بنانا شامل ہے تاکہ سرمایہ کاری کی کشش اور استحکام میں اضافہ جاری رہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ مذکورہ منصوبے کے مطابق ، آزادانہ کھلے پن کی منظم توسیع کے لحاظ سے ، چین ٹیلی کمیونیکیشن ، طبی دیکھ بھال ، تعلیم وغیرہ کے شعبوں میں کھلے پن پر مبنی  پائلٹ منصوبوں  کو وسعت دے گا ، اور تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں آزاد انہ کھلے پن کی منظم توسیع کے لئے نظریاتی اور عملی منصوبہ تشکیل گا۔ قومی خدمت کی صنعت میں توسیع اور کھلے پن کے لئے  جامع پائلٹ منصوبوں کے  دائرے کو بہتر بنایا جائے گا، سروس انڈسٹری کی توسیع اور کھلے پن میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لئے بیجنگ ڈیمونسٹریشن زون کی حمایت کی جائے گی ، اور پائلٹ منصوبے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو چین میں ایکویٹی سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی  جائے گی ، لسٹڈ کمپنیوں میں غیر ملکی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی انتظامیہ کے اقدامات کو  صحیح معنوں میں عمل میں لایا جائےگا  ، اور اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے نفاذ کے لئے آپریشنل رہنما خطوط وضع اور جاری  کیے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

قطر کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، تعلقات میں بڑی پیش رفت

نئی دہلی: قطر نے بھارت میں مختلف شعبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ فیصلہ قطری امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے دورہ بھارت کے دوران کیا گیا۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امیر قطر کے ساتھ ملاقات کو "انتہائی مفید" قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

قطر بھارت میں انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی، مینوفیکچرنگ، فوڈ سیکیورٹی، لاجسٹکس اور ہاسپیٹلٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

فری ٹریڈ ایگریمنٹ (FTA) پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو سکیں۔ بھارت اپنی مائع قدرتی گیس (LNG) کی 48 فیصد درآمدات قطر سے حاصل کرتا ہے، توانائی کے شعبے میں مزید تعاون پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک اپنی کرنسی میں باہمی تجارت کے امکانات پر بھی غور کر رہے ہیں۔

قطر کے اس فیصلے سے دیگر خلیجی ممالک کے لیے بھی بھارت میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

 

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا
  • غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے بارے میں پرامید ہیں، چینی میڈیا
  • سٹیٹ بینک معاشی استحکام کے ساتھ مالیاتی ریلیف کو متوازن کرنے کے لیے محتاط راستے پر گامزن ہے. ویلتھ پاک
  • قطر کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ میں مفت او پی ڈی سروسز بھی فراہم کرنے کا اعلان
  • چین کا غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے اقدامات کے منصوبے” کا اجراء
  • قطر کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان، تعلقات میں بڑی پیش رفت
  • شوگر مافیا جیت گیا، کسان و حکومت ہارگئی
  • ہم تعلیم پر سرمایہ کاری کے لیے بالکل تیار نہیں،وائس چانسلر جامعہ کراچی