نیویارک : چین کے  وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز میڈ یا رپورٹس کے مطا بق وانگ ای  نے کہا کہ چین اور پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک  تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرتے ہیں۔ حال ہی میں چین کے  صدر شی جن پھنگ  اور  صدر پاکستان آصف علی زرداری کے درمیان ایک کامیاب ملاقات ہوئی جس نے فریقین کے درمیان دوستی کو نئی تحریک دی ہے۔ چین اپنی ہمسائیگی سفارت کاری میں چین پاکستان تعلقات کو ترجیح دیتا ہے اور عالمی پلیٹ فارمز پر پاکستان کے لیے بات کرتا رہے گا، پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائے گا، خاص طور پر زرعی جدید کاری اور صنعت کاری میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا اور پاکستان کی آزادانہ صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔  امید ہے کہ پاکستان ملک میں موجود چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان چین کی طرف سے جدیدیت اور ترقی کے ایک عظیم باب کے آغاز کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور ترقی کو مزید  گہرا کرنے کا منتظر ہے۔انہوں نے چین میں آئندہ ماہ منعقد ہونے والے “دو اجلاسوں” کی مکمل کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان چینی اداروں اور چینی افراد کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کو اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  موجودہ حالات میں سلامتی کونسل کے اس اعلیٰ سطح اجلاس کے انعقاد کا چین کا اقدام بروقت ہے۔ پاکستان عالمی ایجنڈے میں چین کی قیادت کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا اور ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں، چینی تھینک ٹینک

چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر مسٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ امریکا سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔ دنیا اتنی بڑی ہے کہ امریکا پر آکر ختم نہیں ہو جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر مسٹر وکٹر گاؤ کا کہنا ہے کہ امریکا سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔ چین کے تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن  کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دنیا اتنی بڑی ہے کہ امریکا پر آکر ختم نہیں ہو جاتی، انہوں نے کہا کہ چین 5 ہزار سال سے ہے  اور اس میں زیادہ عرصہ وہ ہے جب امریکا کا وجود بھی نہیں تھا، ہم تب بھی جینا جانتے تھے۔ نائب صدر وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا چین کو دھمکانا یا دبانا چاہتا ہے تو ہم اس صورتِ حال سے نمٹنا جانتے ہیں، ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا سے تجارتی جنگ میں چین آخری دم تک لڑنے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت خلیجی ریاستوں کے ساتھ انسداد منشیات کے ہر شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے، محسن نقوی
  • وزیر خزانہ کا فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم
  • 2025 میں چینی لیڈرشپ کی ڈپلومیسی کا آغاز اور اس میں چھپے گہرے معنی
  • چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • چینی لیڈر شپ کی ڈپلومیسی کا 2025میں نیا آغاز اور اس میں چھپے گہرے معنی
  • چیف جسٹس سے ایران اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات، عدالتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • ہم امریکا پر انحصار کیے بغیر مزید 5 ہزار سال بھی سروائیو کر سکتے ہیں، چینی تھینک ٹینک
  • چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے
  • ٹرمپ کا دوٹوک اعلان: چین ہم سے بدسلوکی کرے گا تو ٹیرف سے نہیں بچے گا
  • آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ