رحیم یارخان: بس کی رکشے کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
رحیم یارخان میں قومی شاہراہ پر بس نے رکشے کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
کراچی میں نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب پیپلز بس نے 6 سیٹر رکشے کو ٹکر مار دی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے پیپلز بس تحویل میں لے لی۔
حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر حادثہ دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رکشے کو ٹکر
پڑھیں:
کراچی: واٹر ٹینکر کے نیچے آکر 10 سال کا بچہ جاں بحق
کراچی کے علاقے گلبرگ میں واٹر ٹینکر کے نیچے آکر 10 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ادارے کے مطابق بچہ کھڑے واٹر ٹینکر سے بغیر بتائے پانی بھر رہا تھا، ڈرائیور نے ٹینکر ریورس کیا تو بچہ ٹینکر کے نیچے آ گیا۔
ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے۔
اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر ضبط کرلیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مرنے والے بچے کی شناخت صائم کے نام سے کی گئی ہے۔