ملک بھر میں بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی جاتی سردی کو بریک لگ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارشوں کے باعث موسم بہتر ہو گیا ہے۔
صوابی میں موسم سرما کی پہلی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس نے علاقے کی زرعی زمینوں میں نمی کی کمی کو پورا کیا ہے۔
بھکر میں بارش کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے اور خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں امید کی نئی کرن پیدا کی ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ تھل کی بارانی فصل چنا پر اس بارش کا مثبت اثر پڑے گا۔
سرائے مغل اور ہلہ شیخم ہنجرائے کلاں سمیت مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے دوران فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں جس سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
تاہم، زرعی ماہرین کے مطابق یہ بارش گندم کی فصل کے لیے مفید ثابت ہوگی اور نزلہ زکام جیسے موسمی بیماریوں میں کمی آئے گی۔
پنڈدادنخان اور گردونواح میں موسلادھار بارش نے موسم کی شدت کو کم کیا، جبکہ بورے والا میں بھی بارش سے ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں اور سردی میں واضح کمی آئی۔ زرعی ماہرین کے مطابق بارش سے گندم کی فصل کو فائدہ پہنچے گا۔
بچیانہ میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی گزشتہ آٹھ گھنٹوں سے معطل ہے۔
رجانہ شہر اور مضافات میں بھی موسلادھار بارش ہوئی ہے، جس سے سردی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ بارش کا یہ سلسلہ گندم کی فصل کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ تاہم، بجلی کا نظام بارش کے باعث متاثر ہو گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہو گیا ہے کا سلسلہ میں بھی بارش کا
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ تین رو ز یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری سمیت دیگر پہاڑی مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے جس کے لئے ایڈوائزری اور عوام کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے معلومات حاصل کریں، کھانے پینے کی وافرچیزیں ساتھ رکھیں۔