جی ڈی اے کامرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف 3 روز کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مرتضیٰ خان جتوئی کی گرفتاری کے خلاف تین روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے انہیں انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مرتضیٰ جتوئی کے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے انہیں رہا نہ کیا گیا تو جی ڈی اے سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگی۔ جی ڈی اے پہلے ہی سندھ میں بدامنی، لاقانونیت اور دریائے سندھ پر چھ کینالز بنانے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کررہی ہے، جی ڈی اے سندھ کے کنوینر صدرالدین شاہ راشدی نے فیصلہ سازوں سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کو مسائل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے، اگر اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کریگی تو پھر جمہوریت برائے نام ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جی ڈی اے
پڑھیں:
قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت، اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور
وفاقی وزیر قانون کی طرف سے فلسطین پر پیش کردہ قرارداد میں کہنا تھا کہ یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔ متن کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف قرار داد منظور کر لی گئی۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے فلسطین پر متفقہ قرارداد پیش کی، قرارداد کے مطابق یہ ایوان ایک بار پھر اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، یہ ایوان 60 ہزار فلسطینی شہدا کو سلام پیش کرتا ہے۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی جنگ بندی کے باوجود بمباری کی شدید مذمت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی جارحیت کو عالمی برادری کی ناکامی تصور کرتا ہے۔ متن کے مطابق یہ ایوان اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتا ہے، قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر فلسطینیوں کی حمایت جبکہ اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کر لی۔