Jasarat News:
2025-04-15@06:26:43 GMT

تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے بڑھتے واقعات

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے بڑھتے واقعات

پاکستانی تعلیمی اداروں میں طلبہ بالخصوص طالبات کو ہراساں کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے طلبہ، والدین، انتظامیہ اور پالیسی سازوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ ملک بھر میں مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں میں جنسی ہراسانی، دھونس اور دیگر بدانتظامی کی مسلسل سامنے آنے والی خبروں کے نتیجے میں طلبہ، خاص طور پر طالبات کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے بارے میں سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ حیران کن امر یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات ماضی میں بالعموم اسلام آباد، کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں وقوع پزیرہوتے رہے ہیں جب کہ اس حوالے سے خیبر پختون خوا اپنے رجعت پسندانہ طرز بودو باش کی وجہ سے پردہ اخفاء میں رہا ہے لیکن اب جب سے ہمارے ہاں مخلوط تعلیم کا دور دورہ ہوا ہے اور اس پر مستزاد سوشل میڈیا نے اپنی کرامات دکھانی شروع کی ہیں تب سے خیبر پختون خوا کی جامعات اور درس گاہوں سے بھی جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ ہونا شروع ہوئے ہیں جن میں گومل یونیورسٹی کے بعد گزشتہ دنوں ملاکنڈ یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقعے کو بطور مثال پیش کیا جاسکتا ہے۔

دراصل گزشتہ چند برسوں میں ملک بھر سے ہراسانی کے جو متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں وہ تعلیمی اداروں میں ایک پریشان کن رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ ایک اہم عنصر جو رپورٹ شدہ کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے وہ سوشل میڈیا اور آگاہی مہمات کے ذریعے طلبہ میں بڑھتی ہوئی بیداری ہے۔ متاثرین اب زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنی شکایات درج کرا رہے ہیں جس کی وجہ سے باضابطہ شکایات میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم اب بھی کئی واقعات رپورٹ نہ ہونے کے خدشات موجود ہیں کیونکہ متاثرین کو بدنامی اور ادارہ جاتی ردعمل کا خوف ہوتا ہے۔

ہراسانی کے مسئلہ پر بات کرتے ہوئے ہمیں ان اسباب کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو بڑھتے ہوئے واقعات کا باعث بن رہے ہیں۔ اس ضمن میں ہمیں جہاں طلبہ اور اساتذہ کے درمیان تعلقات کی نوعیت کو سمجھنا ہوگا اور اس حوالے سے ان دونوں میں پائی جانے والی خامیوں اور کمزریوں کو زیر بحث لانا ہوگا کیونکہ اس بات میں کوئی دو آرا نہیں ہیں کہ ہمارے ہاں ماضی میں اساتذہ اور طلبہ کے درمیان موجود تعلق اور رشتے کو روحانی باپ سے تشبیہ دی جاتی تھی جس کے عملی مظاہرے ہماری تاریخ میں آج بھی روزِ روشن کی طرح عیاں ہیں لیکن جب سے استاد اور طالب علم کے درمیان رشتہ کمزور ہوا ہے اور اساتذہ نے روحانی باپ کا کردار نبھانا چھوڑ دیا ہے تب سے یہ مقدس رشتہ زوال کا شکار نظر آتا ہے۔ اسی طرح ماضی میں استاد تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کو بھی اپنا فرض منصبی سمجھتا تھا لیکن اب استاد اس بنیادی کردار سے اپنے آپ کو سبکدوش کر چکا ہے جس کا اثر نوجوان نسل کی بے راہ روی اور جنسی ہراسانی جیسے واقعات کی شکل میں نمودار ہورہا ہے۔

اسی طرح تعلیمی اداروں میں ویلنٹائن ڈے، اساتذہ اور طلبہ کے برتھ ڈے، ویلکم اور فیئرر ویل پارٹیوں اور ثقافتی تہواروں کے نام پر طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی مخلوط تقریبات بھی ا ٓگے جاکر ہراسانی کے کیسز میں محرک یا جلتی پر تیل کا کام کررہی ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ملاکنڈ یونیورسٹی میں ہراسانی کا جو حالیہ واقعہ پیش آیا ہے کیا یہ سب کچھ راتوں رات یا اچانک وقوع پذیر ہوا ہے ایسا ہرگز ممکن نہیں ہے یہ واقعہ تو انتہا اور آخری مرحلہ ہے اس سے قبل یقینا کئی دیگر مراحل آئے ہوں گے جس میں مذکورہ استاد کے ساتھ ساتھ متذکرہ طالبہ کو بھی بغیر تحقیق کے یکطرفہ طور پر بے گناہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔ اس ضمن میں ہمارا موجودہ جدید تعلیمی نظام بھی ایک اہم عامل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں حاضری و امتحانات، اسائنمنٹ اور ریسرچ سپروائزر کے طور پر استاد کے کردار اور اس کو حاصل اختیارات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کہنے میں کوئی امر مانع نہیں ہونا چاہیے کہ جب آپ استاد کو یکطرفہ طور پر بغیر کسی چیک اور روک ٹوک کے یہ اختیارات دیں گے تو وہ لامحالہ ان کا ناجائز استعمال کرے گا جس کا نتیجہ ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی صورت میں برآمد ہوگا لہٰذا ہمیں ہراسانی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے اگر ایک طرف اساتذہ اور طلبہ کے کردار پر بات کرنی چاہیے تو دوسری جانب اس صورتحال سے ہمارے ناقص نظام تعلیم کو بھی بری الذمہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات طلبہ پر نفسیاتی، جذباتی اور تعلیمی طور پر شدید اثرات مرتب کررہے ہیں۔ متاثرین اکثر اضطراب، ڈپریشن اور خود اعتمادی میں کمی کا شکار ہو جاتے ہیں جو ان کی تعلیمی کارکردگی اور کیریئر کے امکانات کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ مزید برآں، ہراسانی کا کلچر ایک زہریلا تعلیمی ماحول پیدا کرتا ہے جو خواتین کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے یا کیمپس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکتا ہے۔ ہراسانی کے ممکنہ خوف اور خطرات کے پیش نظر بعض اوقات انتہائی قابل اور ذہین بچے اور بچیاں یا تو پوری طرح اپنی تعلیم پر توجہ نہیں دے پاتے یا پھر اپنی تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبورہوجاتے ہیں۔

سوال یہ ہے کہ اس سنگین مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومت، والدین، تعلیمی ادارے اور ہم سب بحیثیت معاشرہ کیا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے جہاں ہراسانی مخالف پالیسیوں کا سختی سے نفاذ اس جرم کے سدباب میں کردار ادا کرسکتا ہے وہاں یونیورسٹیوں اور کالجوں کو انسداد ہراسانی پالیسیوں کے حوالے سے طلبہ اور طالبات نیز اساتذہ اور انتظامیہ میں شعور اور آگہی پیدا کرکے بھی مطلوبہ مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ اسی طرح محفوظ رپورٹنگ کے نظام کا قیام یقینی بناتے ہوئے اداروں کو گمنام شکایت کے طریقہ ہائے کار متعارف کرانے چاہئیں اور متاثرین کو نفسیاتی مدد فراہم کرنی چاہیے۔ طلبہ اور عملے کو ہراسانی کی شناخت اور اس کی روک تھام کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے باقاعدہ ورکشاپس، سیمینارز اور آگاہی مہمات کا انعقاد بھی ضروری ہے۔ نیز اداروں کو صنفی شمولیت پر مبنی پالیسیاں اپنانی چاہئیں اور فیصلہ سازی میں خواتین کی نمائندگی کو بھی ہر سطح پر یقینی بنانا چاہیے۔

یہ مسئلہ چونکہ ایک وبا کی صورت اختیار کررہا ہے اس لیے متعلقہ حکومتوں کو بھی اس بحران سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں موجودہ قوانین کو مضبوط بنانا اور تعلیمی اداروں میں ان کے نفاذ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کی نگرانی کے لیے ریگولیٹری باڈیز کے ذریعے کڑی نگرانی اور ان اداروں پر جرمانے عائد کرنے چاہئیں جو ہراسانی کی شکایات پر کارروائی میں ناکام رہتے ہیں۔ مزید یہ کہ متاثرین کو قانونی معاونت اور انتقامی کارروائی سے بچاؤ کی یقین دہانی کے ذریعے شکایات درج کرانے کی حوصلہ افزائی بھی اس مسئلے کی روک تھام میں کردار ادا کرسکتی ہے۔ حرفِ آخر یہ کہ اس سے پہلے کہ تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک سنگین تر سماجی مسئلے کا رخ اختیار کرلیں اس کے تدارک کے لیے پالیسی میں اصلاحات، آگاہی مہمات اور قوانین کے سخت نفاذ پر مشتمل جامع حکمت عملی کا نفاذ نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ ان اجتماعی کوششوں کے ذریعے ہی ہم اس پریشان کن مسئلے کا خاتمہ کر کے اپنی درس گاہوں کو علم اور ترقی کے محفوظ مراکزبھی بنا سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے بڑھتے اساتذہ اور حوالے سے کے ذریعے کے ساتھ رہے ہیں کو بھی اور اس ہوا ہے

پڑھیں:

24 قومی اداروں کی نجکاری، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے؛ وزیر خزانہ

لاہور:

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 24 قومی اداروں کی نجکاری ہوگی۔ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ہے، انہیں ریلیف دیں گے۔

چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب  نے کہا کہ ہم پبلک سرونٹ ہیں ، چیمبرز کے پاس آکر مسائل سن رہے ہیں اور انہیں حل بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنانسنگ کاسٹ، بجلی کی قیمت اور ٹیکسیشن میں بہتری آئے گی تو انڈسٹری چلے گی۔  وزیراعظم خود معیشت کو لیڈ کررہے ہیں، آپ جلد نتائج دیکھیں گے۔  معدنیات اور آئی ٹی سیکٹر ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہونے جارہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کاپر ہمیں وہی فائدہ دے سکتا ہے جو نکل سنگاپور کو دے رہا ہے۔ سنگاپور اس مد میں 22 ارب ڈالر کی برآمدات کررہا ہے۔  حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے منافع کی وطن واپسی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کردی ہیں، جس سے فارن انویسٹر کا اعتماد بڑھا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم یقینی بنارہے ہیں کہ مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ہو۔ مڈل مین کو فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔  پاکستانی مصنوعات بہترین اور گلوبل برانڈز بن سکتی ہیں۔  جی سی سی ، ایتھوپیا اور دیگر ممالک پاکستان سے برآمدات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کا بوجھ تنخواہ دار طبقے پر زیادہ ہے، تنخواہ اکاؤنٹ میں آتے ہی ٹیکس کٹ جاتا ہے،  انہیں ریلیف دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 24 قومی ادارے پرائیویٹائز کرنے کو کہہ دیا ہے۔  ہیومن انٹرایکشن کم کیے بغیر مسائل حل کرنا ممکن نہیں۔  ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 13فیصد تک بڑھا کر دیگر سیکٹرز کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد نے اس موقع پر کہا کہ صنعتی لاگت میں کمی، ٹیکس ریفارمز اور تجارتی حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے۔  انڈسٹری کی بحالی کے لیے حکومت اور چیمبرز کے قریبی روابط ناگزیر ہیں۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریگولیٹری رکاوٹیں ختم کی جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی کے لیے طویل المدتی پالیسی کی ضرورت ہے ۔ پالیسی سازی میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے۔  روپے کی قدر کو مستحکم رکھنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ برآمد کنندگان کے لیے ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ کی شرائط نہ ماننے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی 2.2 ارب ڈالر کی امداد منجمد
  • گزشتہ برس 7 ہزار 608 بچوں پر تشدد و جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ 
  • جنہوں نے 9 مئی کے واقعات کئے وہ قیمت ادا کر رہے ہیں: اسحاق ڈار
  • 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز :سپریم کورٹ کا بڑا حکم
  • تحریک حسینی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی میں کرم کے تمام قومی اداروں کی شرکت اور اظہار خیال
  • کراچی، پولیس اور حساس اداروں نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی
  • چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کرتے طلبہ پکڑے گئے
  • امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبات کی مبینہ چار ہزار نازیبا ویڈیوز کے معاملے کی تحقیقات مکمل، تہلکہ خیز انکشاف 
  • 24 قومی اداروں کی نجکاری، تنخواہ داروں پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے؛ وزیر خزانہ