ٹرمپ نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو 'ڈکٹیٹر' قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
واشنگٹن:
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ڈکٹیٹر قرار دے دیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔
ٹرمپ نے سعودی عرب میں امریکہ اور روس کے مذاکرات پر زیلنسکی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے یہ تنقید کی کہ زیلنسکی انتخابات کرانے سے انکار کر رہے ہیں اور ان کی حکومت نے معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر پوسٹ میں کہا کہ زیلنسکی کا ملک تباہ ہو چکا ہے اور لاکھوں افراد کی موت کا ذمہ دار وہ خود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اب روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے کامیاب مذاکرات کر رہا ہے۔
اس بیان پر جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا بیئربوک اور سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے ٹرمپ کی تنقید کو مضحکہ خیز قرار دیا، جب کہ برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے زیلنسکی کی حمایت کا اظہار کیا اور جنگ کے دوران انتخابات کو معطل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ غلط تھا، اسد عمر کی عمران خان پر سخت تنقید
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اسد عمر نے عثمان بزدار کی بطورِ وزیراعلیٰ پنجاب نامزدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا تمسخر اڑایا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک دن بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے کہا کہ اسد! پنجاب کے لیے زبردست وزیراعلیٰ مل گیا ہے۔
یہ پڑھیے: عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کسے ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے سابق اسپیکر نے اپنی رائے بتادی
اسد عمر نے کہا میں نے عمران خان سے پوچھا کہ وہ کون ہے، انہوں نے عثمان بزدار کا نام لیا تو میں نے اپنا سوال ایک بار پھر دھرایا کیوں کہ عثمان بزدار کو کوئی نہیں جانتا تھا۔
انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتنا نکما تحصیل ناظم تھا کہ اپنے گاوں میں بجلی تک نہیں لاسکا تھا۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ میرا عثمان بزدار کے ساتھ کوئی ذاتی مسئلہ نہیں لیکن میرے خیال میں یہ بہت ہی غلط فیصلہ تھا جس کا ہمیں بہت نقصان پہنچا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسد عمر عثمان بزدار وزیراعلٰی پنجاب