پی ٹی آئی کمیٹی نے اعظم سواتی سے ثبوت طلب کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی انٹرنل اکائونٹبیلٹی کمیٹی نے سابق سینیٹر اعظم سواتی کو خط ارسال کرتے ہوئے مانسہرہ کے عوامی نمائندوں پر لگائے گئے کرپشن الزامات کے ثبوت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے قانون کی حکمرانی اور احتساب کے وژن کے تحت ان کی حمایت درکار ہے، اور مبینہ عوامی عہدے داروں کے خلاف کارروائی کے لئے ثبوت فراہم کیے جائیں تاکہ کیس کو آگے بڑھایا جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا میرے علم میں نہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی بات اعظم سواتی اپنے طور پر کہہ رہے ہیں، جب تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات نہیں ہوتی تب تک کچھ نہیں کہہ سکتے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران سے ملاقات ہوگی تو صورت حال واضح ہوگی، اسی لیے بانی پی ٹی ائی سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی، تاکہ ابہام برقرار رہے، ملاقات کے بعد پتا چلے گا کہ انہوں نے کسی کو مذاکرات کا کہا ہے یا نہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم خان سواتی نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اب بھی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے تیار ہیں، اگر اسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے لیے تیار ہے تو انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی آشیرباد حاصل ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں پارٹی کے بانی عمران خان سے حالیہ ملاقات کے بعد جاری کیے گئے ایک طویل ویڈیو پیغام میں اعظم سواتی نے کسی کا نام لیے بغیر جھوٹی خبر بیچنے پر کچھ وی لاگرز اور اینکرز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی صفوں کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے درمیان اعظم سواتی نے صوبائی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور، پی ٹی آئی کے پی کے رہنما جنید اکبر اور پارٹی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کی بھی حمایت کی اور کہا کہ انہیں عمران خان نے خود منتخب کیا تھا۔
Post Views: 1