سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر لاہور کے تین تھانوں میں مختلف ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، جن میں پیکاایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آرز کے مطا بق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیوز بنائیں، مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بناکر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔

ایف آئی آرز میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پرموٹ کرنے کے لیے بنائی گئیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

آرمی چیف کا دورۂ برطانیہ، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

 

آرمی چیف کو لندن میں ملنے والی عزت سے پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا اور یہ پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہورہا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے خلاف احتجاج کیا، آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا، آپ کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی، وزیراطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطائاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنی والی عزت اور وقار تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا، پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے ۔عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، اس لیے مٹھی بھر شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر مہم چلا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے احتجاج بھی کیا، تاہم محب وطن پاکستانیوں نے شرپسند عناصر کی اس مہم کو مسترد کر دیا ہے ، جو کوئی بھی پاکستان کی سالمیت، بقا اور مفاد کو نقصان پہنچائے گا اس کے لئے قانون موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ مہم چلانے اور احتجاجیوں کے خلاف قانون کے اندر رہتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایکشن لازمی لیا جائے گا، جہاں ملکی مفاد کی بات ہو، تحریک انصاف کے لئے یہ بات ہضم کرنا مشکل ہے کیونکہ ان کے لئے پاکستان کوئی معنی نہیں رکھتا۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے ، معیشت میں واضح بہتری آ رہی ہے، معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر میں 32 فیصد اضافہ ہوا ہے ، بیرون ملک پاکستانیوں کا ترسیلات زر بھجوانے میں اہم کردار ہے ، ایک طرف بیرون ملک پاکستانی ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہے ہیں اور دوسری جانب شرپسند ٹولہ پاکستان سے دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، اس ٹولے نے انتشار پھیلایا، نفرتیں اور تقسیم پیدا کی ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ اس ٹولے نے دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جناح ہاؤس کو آگ لگائی، اس پر حملہ کیا، یہ بھی نہیں دیکھا کہ یہ قائداعظم محمد علی جناح کا گھر ہے جبکہ شہدا کی یادگاروں کو بھی مسمار کیا گیا، ملک کی سلامتی کیلئے اپنا خون بہا دیں ان سے کسی کوکیا دشمنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور خاص ایجنڈے پر چلتے ہوئے ان کی خواہش پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے ، تحریک انصاف دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کی حمایت کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نو مئی کو جو کچھ کیا اس کے شواہد موجود ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ملک سے دشمنی کا ثبوت دیا۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کے خلاف احتجاج کیا، آپ جو مرضی کوشش کرلیں، پاکستان ترقی کرے گا، آپ کی پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی سیاست زوال کا شکار ہے ، ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے اس لئے یہ کبھی آئی ایم ایف کو خط لکھتے ہیں اور کبھی آرمی چیف کے دورے پر احتجاج کرتے ہیں، آپ کو اگر پاکستان کی عزت ہضم نہیں تو آپ سڑتے رہیں، آپ کی تمام مذموم کوششیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارت اور خوارج ملوث ہیں، گورنر سندھ
  • آرمی چیف کا دورۂ برطانیہ، سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارت اور خوارج ملوث ہیں: گورنر سندھ
  • جن کو خط لکھے جا رہے ہیں انہی کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلاتے ہیں،عظمیٰ بخاری
  • گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
  • وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف منفی پراپیگنڈہ، پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
  • مریم نواز کی جعلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کا مقدمہ درج
  • گنگا میں نہانے والی خواتین کی ویڈیوز فروخت ہونے کا انکشاف، بھارت میں تہلکہ مچ گیا
  • سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے پر مقدمات درج