آئل ٹینکرز‘ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کاحکومت کو 72گھنٹے کا الٹی میٹم
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئل ٹینکرز اور گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز نے حکومت کو72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان گڈز ٹرک ٹریلر اونرز ایسوسی ایشن کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، ایسوسی ایشنز نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو ملک بھر میں چاروں صوبوں کی اہم شاہراہوں کو بند کردیا جائے گا۔ احتجاج میں آئل ٹینکرز، ایڈیبل آئل ٹینکرز، آل پاکستان ٹرک ایسوسی ایشن، سندھ بلوچستان مزدا گڈز ٹرانسپورٹ، گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن، کار کیریئر، واٹر ٹینکرز، سندھ ڈمپر اور کراچی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ایسوسی ایشنز کا کہنا ہے اگر لوڈ ایکسل کی پابندی ختم نہ کی تو بلوچستان گڈز ٹرک ٹرالر اونر ایسوسی ایشن سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چاروں صوبوں میں ہڑتال کر کے اہم شاہراہیں بند کردیں گے۔ ایسوسی ایشنز کے مطابق 10 وہیل کی گاڑی پر30 لاکھ کا خرچہ آتا ہے، پہلے ہی مالکان اپنی گاڑیاں اپ ڈیٹ کرواچکے ہیں، ایسے میں پابندیوں سے گاڑیاں کھڑی ہوجائیں گی اور مالکان اور مزدوروں کو معاشی نقصان ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایسوسی ایشنز آئل ٹینکرز
پڑھیں: